حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ،رہبر انقلاب کی جانب سے امسال رمضان المبارک کی قرآنی تقاریب،کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے سرگرم ایرانی ادارہ صحت کے اصولوں کے مطابق،اجتماعی پروگراموں کے عدم انعقاد کو مدنظر رکھتے ہوئے،صرف کچھ ایرانی مایہ ناز اور برجستہ قاری قرآن کی موجودگی میں مصلی امام خمینی تہران میں منعقد ہوں گی۔
محفل انس با قرآن مجید کا یہ پروگرام یکم رمضان المبارک بروز بدھ، 14 اپریل سے بوقت تہران شام 5بجے، ایرانی ریڈیو اور ٹیلی ویژن نیٹ ورکس سمیت سوشل میڈیا اور KHAMENEI.IR سے براہ راست دکھایا جائے گا۔