جمعرات 27 فروری 2025 - 19:44
ماہ رمضان کی آمد پر علمائے جموں و کشمیر کا آستان قدس رضوی کے غیر ایرانی شعبہ کا دورہ

حوزہ/ ڈاکٹر ذوالفقاری نے علماء کے دینی تعلیمات کے فروغ میں اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: "منبر اور زیارت، مکتب تشیع کی دو عظیم نعمتیں ہیں جو زائرین کے ایمان کو مضبوط بنانے میں بنیادی حیثیت رکھتی ہیں۔ برصغیر کے زائرین کی یہ اعلیٰ معرفت اس خطے کے روحانی پیشواؤں کی علمی اور ثقافتی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔"

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مشہد مقدس/ رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر،علمائے امامیہ جموں و کشمیر کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے آستان قدس رضوی کے غیر ایرانی زائرین کے ڈائریکٹر، حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید محمد ذوالفقاری سے ملاقات کی۔

یہ ملاقات حرم مطہر رضوی میں منعقد ہوئی، جس کا مقصد رواق غدیر میں اردو پروگرام و زیارت کے حوالے سے مختلف خدمات اور مشترکہ تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے۔ اس موقع پر دینی تعلیمات کے فروغ اور زائرین کے مذہبی عقائد کی تقویت میں علماء کے کلیدی کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد میں شامل ممتاز شخصیات جسمیں حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ غلام رسول نوری (صدر، علماء امامیہ کشمیر)، حجۃ الاسلام والمسلمین سید یوسف (امام جمعہ، بدگام)،حجۃ الاسلام والمسلمین سید اعجاز (امام جماعت، سرینگر)،حجۃ الاسلام والمسلمین غلام مصطفی میر (امام جمعہ، سرینگر)، 5. حجۃ الاسلام والمسلمین سید مدثر (امام جماعت، سرینگر)،حجۃ الاسلام والمسلمین سید لیاقت حسین موسوی (امام جماعت، ہری نارہ پٹن)،حجۃ الاسلام والمسلمین سید افتخار حسین (امام جماعت، گند حسی بت سرینگر)،حجۃ الاسلام والمسلمین غلام مصطفیٰ ربانی (امام جماعت، بدگام)،حجۃ الاسلام والمسلمین مقبول حسین جو (امام جمعہ، بمنہ سرینگر)، حجۃ الاسلام والمسلمین یاسین حسین (امام جماعت، بلگام بارہمولا)، حجۃ الاسلام والمسلمین محمد مظفر شاکری (رکن، مجلس شورا)، حجۃ الاسلام والمسلمین امجد علی ننگرو (رکن، مجلس شورا)، حجۃ الاسلام والمسلمین عاشق حسین میر (مسؤول، امور خانوادہ)، حجۃ الاسلام والمسلمین حاتم علی میر (مسؤول، بخش قضاوت) کے اسماء قابل ذکر ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر سید محمد ذوالفقاری نے ملک ہندوستان میں خاص کر سرزمین کشمیر کے زائرین کی دینی بصیرت اور روحانی وابستگی کو سراہتے ہوئے انہیں "سب سے زیادہ مخلص گروہ" قرار دیا۔ انہوں نے کہا:"حرم امام رضا (ع) نہ صرف اہل بیت (ع) کے چاہنے والوں کی پناہ گاہ ہے بلکہ امت مسلمہ کے اتحاد اور تعلق کا بھی مرکز ہے۔ کشمیر کے زائرین اپنی بے مثال معرفت اور ادب کے سبب ہمیشہ خلوص کا نمونہ پیش کرتے ہیں۔"

ڈاکٹر ذوالفقاری نے علماء کے دینی تعلیمات کے فروغ میں اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: "منبر اور زیارت، مکتب تشیع کی دو عظیم نعمتیں ہیں جو زائرین کے ایمان کو مضبوط بنانے میں بنیادی حیثیت رکھتی ہیں۔ برصغیر کے زائرین کی یہ اعلیٰ معرفت اس خطے کے روحانی پیشواؤں کی علمی اور ثقافتی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔"

مدیر زائرین غیر ایرانی آستان قدس رضوی نے وفد کو یقین دلایا کہ کشمیر کے علماء کی علمی و تبلیغی صلاحیتوں کو زیارتی منصوبہ بندی اور دینی تعلیمات کے فروغ میں مؤثر طور پر بروئے کار لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا: "ہمارا ہدف زیارت کو دینی عقائد کی تقویت اور قرآن و اہل بیت (ع) کے پیغام کے فروغ کا ذریعہ بنانا ہے۔ اس راستے میں کشمیر کے علماء بطور ثقافتی سفیر نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں۔"

جموں و کشمیر: اہل بیت (ع) سے عقیدت کی سرزمین

حرم مطہر رضوی ہر سال لاکھوں زائرین کی میزبانی کرتا ہے، جن میں کشمیر کے زائرین کی نمایاں شرکت قابل ذکر رہی ہے۔ کشمیر کی عوام کا مکتب تشیع سے تاریخی تعلق اور امام رضا (ع) سے بے پناہ عقیدت ان کے لیے مشہد مقدس کے سفر کو ایک روحانی تجربہ اور عقیدت کے اظہار کا عظیم موقع بناتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha

تبصرے

  • Showkat hussain bhat IN 22:52 - 2025/02/27
    Alie