جمعرات 6 مارچ 2025 - 20:14
اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کی انسانی خدمات پر مولانا عالم مہدی کا منظوم خراجِ تحسین

حوزہ/مولانا عالم مہدی صاحب نے اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ دہلی ہندوستان کی خدمات کو سراہتے ہوئے منظوم تحریر پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولانا عالم مہدی صاحب نے اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ دہلی ہندوستان کی خدمات کو سراہتے ہوئے منظوم تحریر پیش کی۔ ٹرسٹ کے فلاحی کاموں، مریضوں کی مدد اور مستحق افراد کے لیے علاج کی سہولتوں کو شاعرانہ انداز میں بیان کرنا واقعی قابلِ تعریف ہے۔

یہ اشعار نہ صرف ٹرسٹ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں بلکہ عوام کو اس سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب بھی دیتے ہیں۔ خاص طور پر وہ مصرعے جن میں مستحقین کے لیے رعایت اور بہترین علاج کی فراہمی کا ذکر ہے، ٹرسٹ کے مشن اور اس کی نیک نیتی کو نمایاں کرتے ہیں۔

اللہ کرے کہ اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ اپنی خدمات کو مزید وسعت دے اور زیادہ سے زیادہ ضرورت مند افراد کو فائدہ پہنچائے۔ مولانا عالم مہدی صاحب کی یہ منظوم ہمت افزائی یقینی طور پر خدمتِ خلق کے جذبے کو اور زیادہ مضبوط کرے گی۔

منظوم خراجِ تحسین

خیر کا ہے ٹرسٹ اے ایم آر "

جسکے بانی ہیں عالم خود دار

وہ جو بیمار اور مفلس ہیں۔

اور انکو علاج ہے درکار

رابطہ اپنا وہ کریں فوراً

یہ دکھائیں گے انکو عمدہ دیار

ہیں مہیا فزیشین سر جن

صدق دل سے کریں گے وہ اپچار

ہیں جو کم مایہ انکو ڈسکاؤنٹ

پیسہ کم اور دعائیں دیں بسیار

آرزو ہس یہی ہے عالم کی

راہیں ساری بنی رہیں ہموار

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha

تبصرے

  • حسین زیدی بارہ بنکوی IN 17:44 - 2025/03/07
    اللہ سلامت رکھے مولانا کو انہوں نے ایک اچھے مشن کو منظوم زبان میں سراہا ہے
  • زیدی IN 10:10 - 2025/03/24
    جزاک اللہ بہت خوب