۲۳ آبان ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 13, 2024
مصطفی الکاظمی نخست وزیر عراق

حوزہ/عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے دورے پر روانہ ہوگئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ چند روزہ امریکی دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

وزیر اعظم کے دفتر نے اعلان کیا کہ اس سفر کے دوران،عراق اور امریکہ کے مشترکہ اہمیت کے حامل تعلقات پر مختلف شعبوں اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اپنے دورۂ امریکہ سے قبل مصطفیٰ الکاظمی کا کہنا تھا کہ عراق کو اب داعش سے لڑنے کے لئے امریکی نظامی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہےاور افواج کی دوبارہ تعیناتی کے لئے وقت کی حد کا تعین امریکی حکام کے ساتھ بات چیت کے نتائج پر منحصر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عراق میں امریکی موجودگی سے اپنی فوجیوں کی تربیت،صلاحیتوں میں اضافہ اور سیکیورٹی تعاون کے خواہاں ہیں۔

الکاظمی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ امریکی فوجیوں کی واپسی کے لئے کسی بھی ٹائم ٹیبل کا تعین عراقی فورسز کی ضروریات پر منحصر ہوگا، مزید کہا کہ ہماری افواج نے گذشتہ سال داعش کے خلاف آپریشن میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .