۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ رضی جعفر نقوی

حوزہ/ فرانسیسی صدر میکرون کے بیانات مذہبی احترام کے بین الاقوامی ضابطوں کی کھلی خلاف ورزی ہے جس کا عالمی اداروں کو نوٹس لینا چاہئے وقفے وقفے سے مغرب کا اسلامی مقدسات کی توہین ایک وطیرہ بن چکا ہے جو کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی نے واضح کیا ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں جسارت کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی فرانسیسی صدر میکرون کے بیانات مذہبی احترام کے بین الاقوامی ضابطوں کی کھلی خلاف ورزی ہے جس کا عالمی اداروں کو نوٹس لینا چاہئے وقفے وقفے سے مغرب کا اسلامی مقدسات کی توہین ایک وطیرہ بن چکا ہے جو کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

علامہ موصوف نے کہا کہ آزادیء اظہار رائے کے نام پر دینی مقدسات کی توہین ناقابلِ معافی جرم ہے جس کے مرتکب اللہ کے عذاب اور امت مسلمہ سے نہیں بچ سکیں گے دنیا کے باشعور طبقات کو تنقید اور توہین کے فرق کو تسلیم کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی ورنہ کسی مذہب کا احترام باقی نہ رہے گا اور مذہب سے متعلق تنازعات کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی صورتحال کنٹرول کرنا کسی کے بس میں نہ ہو گی عالمی امن کے لئے مذہب کا احترام ایک بنیادی شرط ہے جس کی مغرب کی طرف سے مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مسیحی مذہبی رہنماوں سے اپیل ہے کہ وہ مغربی ممالک کے حکمرانوں اور عوام کو سمجھائیں کہ سرو ر کائنات خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، حضرت عیسیٰ اور حضرت موسیٰ سمیت تمام انبیاعلیہم السلام سے افضل ہیں اس لئے گستاخیوں سے باز رہیں اور مذاہب کا احترام سیکھیں ، تاکہ دنیا میں رواداری کی روایات کو جاری رکھا جاسکے ورنہ بدامنی کو روکنا ممکن نہیں ہوگا۔

آخر میں کہا کہ ہم اسلامی ممالک کے حکمرانوں اوردینی سیاسی طبقات سے بھی اپیل کر تے ہیں کہ ملی حمیت اور غیرت کا ثبوت دیتے ہوئے مغرب کی طرف سے آئے روز کے گستاخانہ واقعات کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کریں تاکہ آئندہ کسی کو اسلامی مقدسات کی توہین کی جرات نہ ہو ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .