۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
امریکہ میں فائرنگ

حوزہ/ پیر کو شکاگو کے مضافاتی علاقے میں ۴ جولائی کی پریڈ میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور 24 کو ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خبری ذرائع نے الینوائے میں امریکی یوم آزادی کے موقع پر ایک پارک اورفوجی مارچ کی جگہ پر فائرنگ کی اطلاع دی۔ مقامی ذرائع نے کے مطابق 4 جولائی (امریکی یوم آزادی) کے موقع پر امریکہ کے الینوائے کے "ہائی لینڈ پارک فورٹ" میں ہونے والے مارچ میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

اس خبر کو دیتے ہوئے شکاگو سن ٹائمز نے لکھا: اس پارک میں موجود سینکڑوں لوگوں کا ہجوم اس فائرنگ کی وجہ سے اپنی جان نچانے کی غرض سے فرار کرنے لگا۔ ہجوم اور اس شوٹنگ کی نامعلوم وجہ کی وجہ سے لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ اپنا سامان چھوڑ کر فرار کر گئے۔ کئی عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی گولیوں کی آوازیں سنی ہیں۔ اس حادثے کے بعد پولیس علاقے میں گشت کر رہی ہے۔

یوم آزادی کے موقع پر فوجی پریڈ کے دوران علاقے میں پولیس اور فائر بریگیڈ موجود تھے۔ کچھ ہی دیر بعد، NBC نے اعلان کیا: پیر کو شکاگو کے مضافاتی علاقے میں ۴ جولائی کی پریڈ میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور 24 کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

عینی شاہدین نے خبر نگاروں کو بتایا کہ انہوں نے متعدد گولیوں کی آوازیں سنی، جن میں سے بعض نے 20 گولیوں کی اطلاع دی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .