۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حسینی بوشهری

حوزہ / ایران کے مذہبی شہر قم میں نماز جمعہ کے خطیب نے قرآن مجید کی توہین کی مذمت کرتے ہوئے کہا: اس توہین سے آزادی پسندوں کے دل مجروح ہوئے ہیں۔ بہت سارے ملکوں میں لوگوں نے مظاہرہ کرکے اس توہین کی مذمت کی ہے اور توہین کے خلاف عملی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے شہر قم میں مصلّی قدس میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے ماہ رجب کی آمد پر ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا "بہشت میں محل اور عظیم المرتبہ جگہ ہے اور یہ جگہ ماہ رجب میں روزہ رکھنے والوں کے لیے خاص ہے۔ ان کے علاوہ کوئی اس میں داخل نہیں ہو گا"۔

انہوں نے امام جواد علیہ السلام کی میلاد کی مناسبت سے بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: امام رضا علیہ السلام امام جواد علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے متعلق فرماتے ہیں "یہ مولود کوئی معمولی مولود نہیں ہے۔ ان کا وجود شیعیان اہلبیت علیہم السلام کے لئے عظیم برکتوں کا باعث ہے"۔

انہوں نے قرآن کریم کی توہین کی مذمت کرتے ہوئے کہا: اس توہین سے آزادی پسندوں کے دل مجروح ہوئے ہیں۔ بہت سارے ممالک میں لوگوں نے مظاہرہ کر کے اس شرمناک اقدام کی مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ قرآن مجید کی توہین کے مرتکب افراد کے خلاف عملی اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا: مغربی ممالک کہتے ہیں کہ یہ آزادی ہے۔ اگر یہ آزادی ہے تو کیوں ایک ارب مسلمانوں کے جذبات کا خیال نہیں کیا گیا!؟۔

ایرانی ایکسپرٹس اسمبلی کی سربراہی کمیٹی کے ممبر نے کہا: یہ اقدام، فرانسیسی میگزین کا کام اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی پر پابندی یہ سب ہمارے دشمنوں کے ہتھکنڈے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: سپاہ پاسداران نے ملک کے اندر اور باہر دہشت گردوں اور بالخصوص داعش کو شکست دی ہے۔ اب جس نے داعش کو شکست دی ہے وہ دہشت گرد ہے یا تمہاری بنائی ہوئی داعش!؟۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .