۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت‌الاسلام دری

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین مہدوی دری نے کہا: مغربی ممالک کا آزادی بیان ان کے اپنے مفادات سے وابستہ ہے اگر ان کے مفادات کے مطابق ہو تو ازادی بیان ہے اگر ان کے مفادات کے مطابق نہ ہو تو وہ اس کے مخالف ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے شہر حاجی آباد کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین مہدوی دری نے کہا: وحدت اسلامی کانفرنس کی برکتیں بہت زیادہ ہیں کیونکہ اسلامی ممالک کے بہت سارے علماء اس کانفرنس میں شرکت کر کے اور آپس میں اتحاد و وحدت کا عمل نمونہ پیش کر کے دشمنان اسلام کے مذموم مقاصد کو ناکام بناتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: رہبر انقلاب اسلامی نے اسلامی ممالک کے سفیروں سے ملاقات میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شخصیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شخصیت کو بشریت پہچاننے سے عاجز ہے"۔

شہر حاجی آباد کے امام جمعہ نے کہا: پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بشریت کے تمام دردوں اور بیماریوں کا علاج بتایا ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین مہدوی دری نے کہا: عالمی استعمار کو قرآن کریم سے خطرہ ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اگر مغربی ممالک قرآنی تعلیمات سے آگاہ ہو گئے تو پھر لوگوں کے نزدیک ان کے افکار کی کوئی اہمیت نہیں رہے گی۔ یہی وجہ ہے کہ مغربی ممالک میں قرآن کریم کو نذر آتش کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا: مغربی ممالک کا آزادی بیان صرف ان کے اپنے مفادات سے وابستہ ہے اگر ان کے مفادات سے ہم آہنگ ہے تو ٹھیک ورنہ اس کی مخالفت کرتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .