حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایرانی ایکسپرٹس اسمبلی کے رکن حجت الاسلام والمسلمین سید محمد حسینی شاہرودی نے 37 ویں آن لائن وحدت اسلامی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا: ہفتہ وحدت ہم مسلمانوں کے لیے بہترین فرصت ہے کہ ہم اپنے مسائل اور ان کے باہمی حل کے بارے میں مل کر سوچیں۔
انہوں نے کہا: ہمارے درمیان اخوت و برادری کا رشتہ مضبوط ہونا چاہیے اور خداوند عالم نے اخوت اسلامی کو مسلمانوں کے لیے عظیم نعمت قرار دیا ہے۔
حجت الاسلام والمسلمین حسینی شاہرودی نے کہا: پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وحدت کا محور اور مرکز ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس بات کو قبول کریں کہ اختلاف نظر؛ اخوت اسلامی میں کوئی خلل نہیں ڈالتا ہے بلکہ اخلاق کے دائرے میں رہتے ہوئے علمی گفتگو اور تبادلہ خیال ہمیں ایک دوسرے کے قریب کر سکتا ہے۔
انہوں نے اہل سنت کے مقدسات اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج کی توہین کے حرام ہونے کے متعلق رہبر انقلاب اسلامی کے تاریخی فتوے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس فتوے نے مسلمانوں کی بہت ساری مشکلات کو حل کر دیا۔
آپ کا تبصرہ