۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجت الاسلام سید محمد علی ساداتی، امام جمعه سرپل ذهاب

حوزہ / امام جمعہ سرپل ذہاب نے کہا: عالمی استکبار قرآن اور مسلمانوں کا مخالف ہے اور وہ اپنے تئیں قرآن، پیغمبر اکرم (ص)، اہل بیت (ع)، شیعہ اور سنی کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے شہر سرپل ذہاب کے امام جمعہ حجت الاسلام سید محمد علی ساداتی نے پیغمبر اسلام (ص) کے یوم ولادت کی مناسبت سے مسجد قادر الحسینی سرپل ذہاب میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا: ہمیں پیغمبر اکرم (ص) کے وجود کی برکت کی قدر کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا: مسلمانوں کو چاہئے مذہبی یکجہتی کا ثبوت دیتے ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے ہفتہ وحدت کو دشمنوں کی آنکھوں میں کانٹا بنا دیں۔

مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور بھائی چارہ انہیں دشمنوں کے مقابلے میں مضبوط بناتا ہے

شہر سرپل ذہاب کے امام جمعہ نے سورہ آل عمران کی مشہور آیت نمبر 103 «وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِیعًا وَلَا تَفَرَّقُوا...»، کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: خداوند متعال نے ہم سب کو اس کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے اور ہر قسم کے تفرقہ سے دور رہنے کی نصیحت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور بھائی چارہ انہیں دشمنوں کے مقابلے میں مضبوط بناتا ہے۔

حجت الاسلام ساداتی نے کہا: عالمی استکبار قرآن اور مسلمانوں کا مخالف ہے اور وہ اپنے تئیں قرآن، پیغمبر اکرم (ص)، اہل بیت (ع)، شیعہ اور سنی کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔

مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور بھائی چارہ انہیں دشمنوں کے مقابلے میں مضبوط بناتا ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .