۲۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 10, 2024
ماموستا مصطفی شیرزادی

حوزہ / ایران کے شہر مریوان کے امام جمعہ نے کہا: دشمن استعمار خصوصاً انگلستان اپنے طویل المدتی اور قلیل مدتی مذموم منصوبوں کے ساتھ ہمیشہ سے عالم اسلام میں دینی بھائیوں کے درمیان عدم اعتماد کی دیوار کھڑی کرنے کے درپے ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے شہر مریوان کے امام جمعہ مولوی مصطفی شیرزادی نے ہفتہ وحدت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: آج عالم اسلام کو پہلے سے کہیں زیادہ حقیقی اور عملی لحاظ سے اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے۔

امام جمعہ مریوان نے مزید کہا: صرف مسلم ممالک کے حقیقی اتحاد سے ہی ہم اسلام دشمنوں پر فتح حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا: دشمن استعمار خصوصاً انگلستان اپنے طویل المدتی اور قلیل مدتی مذموم منصوبوں کے ساتھ ہمیشہ سے عالم اسلام میں دینی بھائیوں کے درمیان عدم اعتماد کی دیوار کھڑی کرنے کے درپے ہے۔ لہٰذا ایک سچا مسلمان جو خود کو قرآن اور رسول خدا کا پیروکار سمجھتا ہے اسے ان باتوں کو سمجھنا چاہئے اور بصیرت اور آگہی کے ساتھ ان کے سامنے عقلی ردعمل کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

مریوان کے امام جمعہ نے کہا: جب تک اسلامی مذاہب کے درمیان اتحاد ہے، کوئی طاقت عالم اسلام کو پسماندہ اور تنہا نہیں کر سکتی۔

مولوی شیرزادی نے آخر میں کہا: مسلمان دشمنوں کی طرف سے اسلام کے نام پر تکفیری تحریکوں، داعش وغیرہ جیسے دہشت گرد گروہوں کی تشکیل اور انتظام مسلمانوں کے اتحاد اور بھائی چارے پر حملہ کرنے کا ایک طویل المدتی منصوبہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .