۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
نماز جمعه قم

حوزہ / آیت اللہ سید محمد سعیدی نے کہا: اتحاد کا مطلب مشترکہ مفادات کی بنیاد پر یکساں اہداف کو حاصل کرنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، خطیب جمعہ قم آیت اللہ سید محمد سعیدی نے آج 06 اکتوبر 2023ء ایران کے شہر قم المقدس میں نماز جمعہ کے خطبوں میں وحدت کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: سیاسی اصطلاح میں اتحاد و وحدت کا مطلب ایک دوسرے کے قریب آنے، نظریاتی اور افقی دونوں طرح کے خلا کو دور کرنے، حالات کو سمجھنے اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر یکساں مقاصد تک پہنچنے کی کوشش کرنا ہے۔

انہوں نے کہا: تقویٰ کا مطلب مکمل مراقبت اور احتیاط کرنا ہے۔ جب یہ کہا جاتا ہے کہ خدا سے ڈرو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ کبھی بھی خدا کے حکم کے خلاف حرکت نہ کرو۔

انہوں نے اتحاد و وحدت کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: امام راحل حضرت امام خمینی (رہ)کو اتحاد و وحدت کا سب سے بڑا علمبردار قرار دیا جا سکتا ہے کیونکہ انہوں نے اس پر بہت زیادہ تاکید کی ہے اور اتحاد کو مسلمانوں کی فتح کی کنجی قرار دیا اور انہیں بتایا کہ اسلامی ممالک کی تمام مشکلات کا سبب باہمی اختلاف اور ہم آہنگی کا فقدان ہے۔

مجلس خبرگان رہبری کے اس رکن نے کہا: رہبر معظم انقلاب نے بھی گزشتہ چند دہائیوں کے دوران بالخصوص وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکاء کے اجتماع میں بھی اتحاد و وحدت کے سلسلہ میں امام راحل (رہ) کی راہ پر چلنے کی تاکید کی ہے۔

انہوں نے اتحاد کے مفہوم کے متعلق کہا: سیاسی اصطلاح میں اتحاد و وحدت کا مطلب ایک دوسرے کے قریب آنے، نظریاتی اور افقی دونوں طرح کے خلا کو دور کرنے، حالات کو سمجھنے اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر یکساں مقاصد تک پہنچنے کی کوشش کرنا ہے۔

حرم حضرت معصومہ (س) کے متولی نے مزید کہا: اتحاد ایک ایسا نقطہ نظر ہے جس میں اختلافات کو دور کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ حتما تمام اختلافات کو دور کیا جائے کیونکہ یہ ممکن نہیں ہے، بلکہ اتحاد کا مطلب یہی ہے کہ اختلافات پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے مشترکات پر توجہ مرکوز کی جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .