۲۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 10, 2024
1

حوزہ / ادیان و مذاہب یونیورسٹی کی علمی کمیٹی کے رکن نے کہا: نئی موجودہ دنیا میں اخلاقی ضرورت کی بنیاد پر امت اسلامیہ کی تعمیر نو پر توجہ دینا زیادہ ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ادیان و مذاہب یونیورسٹی کے شعبہ سماجی ثقافتی امور کی جانب سے "تقریبِ مذاہب از نظر تا عمل" کے عنوان سے منعقہ دوسرے وبینار میں حجت الاسلام والمسلمین مہراب صادق نیا نے خطاب کے دوران کہا: نئی موجودہ دنیا میں اخلاقی ضرورت کی بنیاد پر امت اسلامیہ کی تعمیر نو پر توجہ دینا زیادہ ضروری ہے۔ نئی دنیا میں ہمیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بنائے ہوئے نظام کی حفاظت کے لیے امت اسلامیہ کی تعمیر نو کے بارے میں سوچنا چاہیے۔

انہوں نے کہا:اسلامی معاشرے میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت کے مسئلہ پر کی جانے والی تاکید بعض اوقات سیاسی اور سماجی اور بعض دیگر طریقوں سے انجام پاتی ہے۔ حتی ہم کسی دوسرے زاویے سے بھی اتحاد کے مسئلے پر تاکید کر سکتے ہیں۔

حجت الاسلام صادق نیا نے مزید کہا: مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت دینی ضرورت ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اخلاقی ضرورت بھی ہےیعنی ہم اخلاقی نقطہ نظر کی بنیاد پر کہہ سکتے ہیں کہ اتحاد و اتفاق کو برقرار رکھنا اور ملت اسلامیہ کی تعمیر نو ایک اخلاقی ضرورت ہے۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے معلم اخلاق ہونے کی بنا پر جو کام سب سے پہلے انجام دیا وہ "امتِ اسلامیہ" کے نام سے ایک جدید امت کا قیام تھا اور اس امت میں اسلام سے پہلے کے تمام قومی اور قبائلی اور مالی یا رنگ و نسل جیسے امتیازات کو ختم کر دیا اور "تقوی" کو فضیلت کا معیار قرار دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .