۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
امام جمعه سقز

حوزہ / ایران کے شہر سقز کے امام جمعہ نے کہا: ہم مسلمانوں کا آپس میں اتحاد ہونا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہر سقز کے اہلسنت امام جمعہ مولوی ابن الخیاط نے "وحدتِ اسلامی" کے موضوع پر منعقدہ ورچوئل کانفرنس میں خطاب کے دوران قرآن کریم میں آیات وحدت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہم سب مسلمانوں کا ایک خدا، ایک پیغمبر اور ایک قبلہ ہے۔ پس ہمیں متحد ہونا چاہیے اور لڑائی جھگڑے سے اجتناب کرنا چاہیے اور خداوند متعال کے احکام پر عمل کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا: ہم ایک ماں باپ یعنی حضرت آدم و حوا کی اولاد ہیں۔ ہمیں آپس میں بھائی بن کر زندگی بسر کرنی چاہیے اور اپنے دشمن کو پہچاننا چاہیے کیونکہ وہ مسلمانوں کے خلاف طرح طرح کی سازشوں میں مصروف ہے۔

مولوی ابن الخیاط نے کہا: دشمن ہمیں حقارت کی نظر سے دیکھتا ہے۔ وہ ہمیں ایک دوسرے سے جدا کر دینا چاہتا ہے لیکن دشمن کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم مسلمان دنیا میں جہاں کہیں بھی ہیں آپس میں متحد ہیں۔

انہوں نے آخر میں کہا: دنیا بھر کے مسلمان قرآن و حدیث پر عمل کرتے ہیں۔ وہ اعتدال پسند ہیں کیونکہ امت اسلام امت وسط ہے اس میں افراط و تفریط نہیں ہے اور اگر مسلمان قرآن و حدیث صحابہ کرام اور ائمہ اطہار علیہم السلام کے تابع ہوں گے تو انشاءاللہ کامیاب و کامران ہوں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .