حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام و المسلمین سید جواد شہرستانی نے شہر قم میں آل البیت(ع) انسٹیٹیوٹ میں ایران کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ (Emergency department) کے سربراہ ڈاکٹر کولیوند سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: آپ ڈاکٹرز کا شعبہ انتہائی حساس ہے کیونکہ اس کا تعلق لوگوں کی موت و حیات سے ہے اور ڈاکٹروں پر خدا کا لطف و کرم ہے اور یہ لطف و کرم لوگوں کی ضروریات پوری کرنے کی صورت میں ہے۔
ایران میں آیت اللہ سیستانی کے نمائندے نے کہا: جب آپ لوگوں کی خدمت کے لئے قدم اٹھاتے ہیں تو یہ خدا کی طرف سے ایک نعمت ہے جس پر آپ کو خدا کا شکر ادا کرنا چاہئے۔
حجت الاسلام شہرستانی نے کہا: جو بھی لوگوں کی خدمت کرے گا وہ دنیا میں خوشبخت ہونے کے ساتھ ساتھ آخرت میں بھی بلند مقامات حاصل کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ انقلاب اسلامی کی خدمت قیمتی ترین خدمت ہے۔