۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مدرسه علمیه خواهران خاش

حوزہ / ایران کے شہر خاش کے امام جمعہ نے کہا: حضرت زینب سلام اللہ علیہا علمی مسائل کو حل کرنے کے لئے بہت کوشش کرتی تھیں۔ وہ اپنے زمانے کے شبہات کے جوابات دیتیں اور "عابدۂ آلِ علی (ع)" کے لقب سے یاد کی جاتی تھیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہر خاش کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین غلام رضا دہقان نے مدرسہ علمیہ زہرا (س) کی طالبات اور اساتذہ کے درمیان گفتگو میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی شان بیان کرتے ہوئے کہا: حضرت زینب سلام اللہ علیہا علمی مسائل کو حل کرنے کے لئے بہت کوشش کرتی تھیں۔ وہ اپنے زمانے کے شبہات کے جوابات دیتیں اور "عابدۂ آلِ علی (ع)" کے لقب سے یاد کی جاتی تھیں۔

انہوں نے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے معنوی و روحانی پہلو کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: آپ سلام اللہ علیہا بہت چھوٹی عمر میں ہی اہلِ عبادت تھیں اور صبر، درگذشت، ایثار، بصیرت اور عفت و حیا آپ سلام اللہ علیہا کی نمایاں خصوصیات تھیں۔

شہر خاش کے امام جمعہ نے مزید کہا: حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی ثابت قدمی اور جنگ اور اسیری کے دوران سخت حالات سے مقابلے نے انہیں خواتین کے لئے بے مثل نمونہ بنا دیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .