۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
شیعہ فیڈریشن صوبہ جموں

حوزہ/ جنرل قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کے موقع پر شیعہ فیڈریشن صوبہ جموں، جامعہ امام خمینی(رہ) کرگل، انجمن حسینی بٹھنڈی سنٹرل جموں، جامعہ فاطمۃ الزھراء کرگل کی جانب سے ایک روزہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید راہ مقاومت، کرشماتی شخصیت کے حامل جنرل قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کے موقع پر شیعہ فیڈریشن صوبہ جموں، جامعہ امام خمینی رہ کرگل، انجمن حسینی بٹھنڈی سنٹرل جموں، جامعہ فاطمۃ الزھراء کرگل کی جانب سے ایک روزہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق، پروگرام کا آغاز تلاوت کلام اللہ مجید سے ہوا اس کے بعد علماء کرام نے شہید قاسم سلیمانی و شہید ابو مہدی مہندس اور آیت اللہ مصباح یزدی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

پروگرام میں مقامی علمائے کرام نے الحاج قاسم سلیمانی اور انکے ساتھیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے شہید کی خدمات اور فتوحات کو بیان کیا۔ مقررین میں حجۃالاسلام والمسلمین مولانا سید محمد موسوی، حجۃالاسلام والمسلمین مولانا شیخ عبد الحمید ناصری، مدیر جامعہ فاطمۃ الزہراء کرگل،حجۃالاسلام والمسلمین مولانا شیخ محمد حسین لطفی، مدیر جامعہ امام خمینی رہ کرگل، حجۃالاسلام والمسلمین مولانا سید محمد کوثر علی جعفری رئیس انجمن پیروان ولایت، حجۃالاسلام والمسلمین مولانا سید کاظم موسوی امام جمعہ کرگل، حجۃالاسلام والمسلمین مولانا سید زوار حسین جعفری امام جمعہ مسجد امام رضا ع بٹھنڈی سنٹرل جموں، حجۃالاسلام والمسلمین مولانا سید لیاقت حسین موسوی کشمیر نے خطاب فرمایا۔

اس موقع پر صدر شیعہ فیڈریشن جناب عاشق حسین خان صاحب نے اپنی تقریر میں جناب شہید قاسم سلیمانی اور دیگر شہداء اسلام کو خراج عقیدت پیش کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .