۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
انجمنِ ناصران اِمام مہدی (ع) چھولاں اوڑی 

حوزہ/ مرحوم ایک عظیم شخصیت کے ساتھ ساتھ ایک بہترین فلسفی اور مصنف تھے مرحوم نے بہت ساری کتابوں کی تصنیف کی ہے جو اکثر و بیشتر حوزہ علمیہ میں کار تدریس میں شامل ہیں جِن میں آموزش عقائد زیادہ شہرت کی حامل ہے واقعیا یہ ہماری قوم کے لئے ایسا نقصان جس کی بھرپائی نہیں ہوسکتی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آيۃ اللہ العظمى استاد سيد محمد تقي مصباح یزدی کے سانحہ ارتحال پر ابرار کاظمی و  ارکان انجمنِ ناصران اِمام مہدی علیہ السلام چھولاں اوڑی نے تعزیت و تسلیت پیش کیا۔

تعزیتی پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے: 

‌بسمہ تعالی وبذکر ولیہ        

قال النبی موت العالم مصیبة لا تجبر وثلمة لا تسد    

پاسبان انقلابِ ایرانی وبین لاقوامی شہرت یافتہ بزرگ عالم دین آيۃ اللہ العظمى استاد سيد محمد تقي مصباح یزدی صاحب نوراللہ مرقدہ کی غم انگیز انتقال کی خبر سن کرقلبی صدمہ ہوا  قوم کے لیے مرحوم کی خدمات نا قابلِ فراموش ہیں مرحوم  ایک عظیم شخصیت کے ساتھ ساتھ ایک بہترین فلسفی اور مصنف تھے مرحوم نے بہت ساری کتابوں کی تصنیف کی ہے جو اکثر و بیشتر حوزہ علمیہ میں کار تدریس میں شامل ہیں جِن میں آموزش عقائد زیادہ شہرت کی حامل ہے واقعیا یہ ہماری قوم کے لئے ایسا نقصان جس کی بھرپائی نہیں ہوسکتی۔

ہم ارکان انجمن ان کے اہل خانہ اور تمام پسماندگان بالخصوص رہبرِ معظم ایت الله العظمی سید علی خامنه ای صاحب دام ظله کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور بارگاہ الہی میں دست بدعا ہیں کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اعلی علیین میں جگہ عنایت فرمائے۔

شریک غم ابرار کاظمی و  ارکان انجمنِ ناصران اِمام مہدی علیہ السلام چھولاں اوڑی 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .