حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین حبیب اللہ فرحزاد نے ماہِ شعبان کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا: شعبان ایک نہایت بابرکت مہینہ ہے جو رسول اکرم (ص) سے منسوب ہے۔
انہوں نے کہا: صلواتِ شعبانیہ میں بھی اس مہینے کی فضیلت کا ذکر آیا ہے، جیساکہ اس جملے میں ہے کہ "حففته منک و رحمته و رضوان" یعنی "تو نے مجھے (اس مہینہ میں) اپنی رحمت اور رضوان سے ڈھانپ لیا ہے"۔
حجت الاسلام فرحزاد نے مزید کہا: انسان کا سب سے بلند مقام "رضوان" یعنی اللہ کی کامل رضا حاصل کرنا ہے، جو یقین سے بھی بالاتر ہے اور مختلف دعاؤں میں بھی اس مقام کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس مہینے میں انسان دعا اور عبادت کے ذریعہ اس بلند درجے کو حاصل کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا: ماہِ شعبان کے سب سے اہم اعمال "دعا اور روزہ" ہیں۔ حتیٰ کہ بعض روایات میں آیا ہے کہ اس مہینے کے روزے، ماہِ رجب کے روزوں سے بھی زیادہ فضیلت رکھتے ہیں۔
حجت الاسلام والمسلمین فرحزاد نے کہا: شبِ نیمۂ شعبان انتہائی مبارک راتوں میں شمار ہوتی ہے، یہاں تک کہ اسے بعض روایات میں شبِ قدر سے تعبیر کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس رات قسم کھائی ہے کہ وہ کسی سائل کو خالی ہاتھ واپس نہیں لوٹائے گا۔
حوزہ علمیہ کے اس استاد نے مزید کہا: دعائے کمیل اس مبارک رات کی خاص دعاؤں میں شامل ہے، جس میں اللہ کی رحمت اور مغفرت طلب کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ اس دعا میں بیان ہوا ہے: "اقسم بالذاته الا یرد" یعنی "اللہ نے اپنی ذات کی قسم کھائی ہے کہ کسی کو خالی نہ لوٹائے"۔
آپ کا تبصرہ