۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
اراک

حوزہ/ ایران کے شہر اراک میں واقع مدرسہ علمیہ فاطمہ الزہرا کی وائس پرنسپل نے کہا:شعبان کا مہینہ ائمہ اطہار علیہم السلام اور ان کے فرزندوں کے یوم ولادت سے مزین ہے جس کی وجہ سے اس ماہ کی عظمتوں اور برکتوں میں چار چاند لگ گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اعیاد شعبانیہ کے موقع پر ماہ شعبان کی اہمیت کے حوالے سے ایران کے شہر اراک میں واقع مدرسہ علمیہ فاطمۃ الزہرا میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔

مدرسہ علمیہ فاطمہ الزہرا کی وائس پرنسپل نے کہا:شعبان کا مہینہ ائمہ اطہار علیہم السلام اور ان کے فرزندوں کے یوم ولادت سے مزین ہے جس کی وجہ سے اس ماہ کی عظمتوں اور برکتوں میں چار چاند لگ گئے ہیں۔

اس پروگرام میں مدرسہ کی وائس پرنسپل محترمہ محبوبہ داؤدآبادی نے امام علی علیہ السلام کی ایک حدیث بیان کرتے ہوئے کہا:ماہ شعبان کو اس لئے شعبان کہا جاتا ہے کیوں کہ اس مہینے سے خیر برکت کی متعدد شاخیں نکلتی ہیں جو لوگوں پرسایہ فگن ہوتی ہیں اور لوگوں کی تقدیریں لکھی جاتیں۔

انہوں نے مزید کہا: اس مہینے میں استغفار کا حکم دیا گیا ہے، کیونکہ اس مہینے میں کیا گیا استغفار پل صراط سے عبور کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

محترمہ داؤد آبادی نے کہا: شعبان کا مہینہ شعبان المطہر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، وہ مہینہ جو لوگوں کو پاکیزگی کا باعث بنتا ہے اور اسی سے ماہ رمضان کی خیر و برکت حاصل ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: شعبان کا مہینہ ائمہ اطہار علیہم السلام اور ان کے فرزندوں کے یوم ولادت سے مزین و منور ہے جس کی وجہ سے اس ماہ کی عظمتوں اور برکتوں میں چار چاند لگ گئے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .