حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی جامع مسجد سکردو میں خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے نائب امام جمعہ علامہ شیخ فدا حسن عبادی نے عصرِ حاضر کی عظیم مجاہد شخصیت شہید سید حسن نصراللّٰه کی پہلی برسی کی مناسبت سے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ شہید نہ صرف امت مسلمہ کے لیے باعثِ افتخار ہیں، بلکہ اسلام دشمن طاقتوں کے مقابلے میں مزاحمت و استقامت کی علامت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہید سید حسن نصراللّٰه نے قرآن و اہلبیت علیہم السّلام کی تعلیمات سے الہام لے کر اپنی قوم اور ملت کو عزت، غیرت اور وقار کی راہ دکھائی۔ دنیا کی بڑی بڑی طاقتیں ان کے عزم و استقلال کو توڑنے میں ناکام رہیں، کیونکہ ان کا بھروسہ دنیوی اسباب پر نہیں، بلکہ خدا کی نصرت پر تھا۔
شیخ عبادی نے کہا کہ شہید سید حسن نصراللّٰه کی قیادت نے یہ ثابت کیا ہے کہ اگر ایمان، اخلاص اور والدین کی دعاؤں کا سرمایہ ساتھ ہو تو ایک چھوٹا سا گروہ بھی بڑی سے بڑی طاقت کو شکست دے سکتا ہے۔ ان کی شخصیت نوجوانوں کے لیے امید، جوانمردی اور استقامت کا نمونہ ہے۔ آج کے حالات میں شہید سید حسن نصراللّٰه اس بات کی زندہ دلیل ہیں کہ والدین کی خدمت، الٰہی وعدوں پر یقین اور ملت کے ساتھ وفاداری انسان کو دنیا و آخرت میں سربلند کرتی ہے۔









آپ کا تبصرہ