بدھ 24 ستمبر 2025 - 10:12
سکردو؛ 100 میگاواٹ سولر منصوبے کا جلد آغاز ہوگا/حکومتی وفد کا اعلان

حوزہ/ہوم سیکریٹری گلگت بلتستان جناب سید اصغر علی شاہ نے ڈپٹی کمشنر سکردو حمزہ مراد اور ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین کے ہمراہ امام جمعہ سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہوم سیکریٹری گلگت بلتستان جناب سید اصغر علی شاہ نے ڈپٹی کمشنر سکردو حمزہ مراد اور ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین کے ہمراہ امام جمعہ سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری سے ان کے دفتر میں ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

سکردو؛ 100 میگاواٹ سولر منصوبے کا جلد آغاز ہوگا/حکومتی وفد کا اعلان

علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومتی ذمہ داریاں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک عظیم امانت ہیں، جنہیں عوامی خدمت اور قومی مفاد کے لیے بروئے کار لانا ہر فرض شناس اہلکار کا اولین فریضہ ہے۔

اس موقع پر وفد نے علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی اس خطے میں اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے لیے کی جانے والی عملی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور انہیں امن، اخوت اور ہم آہنگی کی علامت قرار دیا۔

وفد نے بتایا کہ حکومت جلد ہی سکردو میں سو میگاواٹ سولر منصوبے کا آغاز کرنے جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں بجلی کے دیرینہ مسائل پر قابو پایا جا سکے گا۔اس موقع پر خطے کے دیگر اہم عوامی و سماجی مسائل پر بھی مفصل تبادلہ خیال ہوا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha