جمعہ 12 ستمبر 2025 - 12:23
قرآنِ مجید؛ پیغمبرِ اکرم کے کردار و سیرت کا مجموعہ ہے: ڈاکٹر یعقوب بشوی

حوزہ/مرکزی جامع مسجد سکردو میں گزشتہ روز ہفتۂ وحدت اور جشنِ صادقین کی مناسبت سے عظیم الشان جشن صادقین کی مناسبت سے ایک عظیم الشان محفل منعقد ہوئی؛ اس محفل کی صدارت علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے کی، جشن میں علمائے کرام اور مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی جامع مسجد سکردو میں گزشتہ روز ہفتۂ وحدت اور جشنِ صادقین کی مناسبت سے عظیم الشان جشن صادقین کی مناسبت سے ایک عظیم الشان محفل منعقد ہوئی؛ اس محفل کی صدارت علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے کی، جشن میں علمائے کرام اور مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

قرآنِ مجید؛ پیغمبرِ اکرم کے کردار و سیرت کا مجموعہ ہے: ڈاکٹر یعقوب بشوی

اس محفل سے علامہ ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا قرآنِ مجید، پیغمبرِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی سیرت و کردار کا مجموعہ ہے۔ اللہ تعالٰی نے قرآن میں پیغمبر کی فضیلتوں کو بیان کیا ہے، تاکہ ہم ان کی سیرت پر عمل کر سکیں۔

قرآنِ مجید؛ پیغمبرِ اکرم کے کردار و سیرت کا مجموعہ ہے: ڈاکٹر یعقوب بشوی

انہوں نے پیغمبرِ اسلام کی خصوصیات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید نے پیغمبرِ اسلام کے مختلف عملی پہلوؤں کو اجاگر کیا ہے؛ ایک جگہ ارشاد ہوتا ہے: وَمِنْهُمُ الَّذِينَ يُؤْذُونَ النَّبِيَّ وَيَقُولُونَ هُوَ أُذُنٌ قُلْ أُذُنُ خَيْرٍ لَّكُمْ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَيُؤْمِنُ لِلْمُؤْمِنِينَ وَرَحْمَةٌ لِّلَّذِينَ آمَنُوا مِنكُمْ.
کچھ منافق لوگ، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو طعنہ دیتے اور آپ کو اذن کہتے جو ہر ایک کی بات کو تحمل اور برداشت سے سنتے تھے۔ قرآن مجید سورۂ توبہ میں اس کیفیت اور حالت کو بیان کر رہا ہے: پیغمبر کا اذن ہونا، تمہارے لیے بہتر ہے؛ اذن یعنی کان، مطلب یہ ہے کہ یہ پیغمبر ہر ایک کی بات سنتے تھے۔ آج ہمارے معاشرے میں رہبری کے دعویدار کیا اس سیرت پر چل رہے ہیں؟ جو کل تک ووٹ لینے کے لیے آپ پاس آتے تھے وہ آج آپ کے سلام کا جواب نہیں دیتے، ان کا دروازہ آپ پر بند ہے، لیکن سیرتِ پیغمبر ہر ایک کو سننا ہے سننے کا مطلب جو بھی دربار رسالت میں آئے آپ اس کا احترام کرتے ہیں اس کو عزت دیتے ہیں تو منافقوں کو یہ پسند نہیں آتا تھا۔

قرآنِ مجید؛ پیغمبرِ اکرم کے کردار و سیرت کا مجموعہ ہے: ڈاکٹر یعقوب بشوی

قرآنِ مجید؛ پیغمبرِ اکرم کے کردار و سیرت کا مجموعہ ہے: ڈاکٹر یعقوب بشوی

قرآنِ مجید؛ پیغمبرِ اکرم کے کردار و سیرت کا مجموعہ ہے: ڈاکٹر یعقوب بشوی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha