حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ جامعہ قباذردیہ سکردو بلتستان کے پرنسپل اور نائب امام جمعہ والجماعت مرکزی جامع مسجد سکردو حجت الاسلام والمسلمین علامہ شیخ محمد حسن سروری کی ترجمہ و تشریح کردہ کتاب ”معارف الاسلام“ کی تقریب رونمائی حوزہ ہذا میں منعقد ہوئی۔

واضح رہے معارف الاسلام علامہ سید حسین قم ایران کی تالیف کردہ کتاب ہے جسے علامہ شیخ محمد حسن سروری نے اُردو زبان میں ترجمہ اور تشریح کر کے علم و ادب سے شغف رکھنے والے اردو زبان قارئین کی خدمت میں پیش کیا ہے۔

تقریب رونمائی میں جامعہ ہٰذا کے اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے استاد علامہ شیخ محمد حسن سروری کی حوصلہ افزائی کی۔
جناب اکبر مدبری صاحب نے خطبۂ استقبالیہ کے ساتھ تقریب کا آغاز کیا۔
کتاب کے مترجم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب جس کی آج رونمائی ہو رہی ہے اس میں کافی محنت لگی ہے اور یہ کامیابی محمدیہ ٹرسٹ کی مرہون منّت ہے، اگر محمدیہ ٹرسٹ کا تعاون نہ ہوتا تو شاید ہم اس مشن میں کامیاب نہ ہوتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنے رب سے وعدہ کیا تھا کہ اللّٰہ تعالٰی نے اگر مجھے صحت دی تو میں قرآن پر کام کروں گا اور الحمدللہ اس جیسی کئی کتابیں پہلے شائع ہو چکی ہیں؛ میری ایک اور کتاب ”قلب در قرآن“ جس پر ابھی کام ہو رہا ہے انشاء اللّٰہ آپ لوگوں کے تعاون سے بہت جلد منظر عام پر آجائے گی۔
واضح رہے علم و ادب سے شغف رکھنے والے افراد علامہ شیخ محمد حسن سروری کی ترجمہ و تشریح کردہ کتاب ”معارف الاسلام“ کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔









آپ کا تبصرہ