حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ المصطفیٰ شعبۂ پاکستان کے تحت حوزہ علمیہ جامعۃ النجف میں بین المدارس علمی مقابلہ منعقد ہوا، جس میں بلتستان بھر کے دینی مدارس کے طلبہ وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس مقابلے میں بلتستان بھر کے دینی مدارس کے طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مقابلے میں مختلف علوم (عربی ادبیات، علم منطق، علم فقہ، عقائد، علوم قران و حدیث اور علم تفسیر وغیرہ) میں طلبہ و طالبات کی صلاحیتوں کا امتحان لیا گیا؛ ان امتحانات میں ممتاز مقام حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو نفیس انعامات سے نوازا جائے گا۔

امتحانات کے لیے جامعۃ المصطفی کے نمائندے جناب حجت الاسلام سید نذر شیرازی خصوصی طور پر تشریف لائے۔

امتحانات کے آغاز سے پہلے جامعۃ النجف کے نائب مدیر حجت الاسلام شیخ احمد علی نوری، مسئول امتحانات حجت الاسلام نذر شیرازی، جامعۃ الزہراء سکردو کی پرنسپل خواہر ڈاکٹر معصومہ جعفری نے خطاب کیا۔


نظامت کے فرائض جامعۃ النجف کے استاد حجت الاسلام شیخ اشرف مظہر نے انجام دئیے۔

اس موقع پر حجت الاسلام شیخ احمد علی نوری نے نسل نو کی تعلیمی پیشرفت میں امتحانات کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور جامعۃ المصطفٰی کی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
حجت الاسلام سید نذر شیرازی نے علمی مقابلہ جات کے بارے میں بریفینگ دی اور علمی نکات بیان فرمائے۔
خواہر ڈاکٹر معصومہ جعفری نے علم دین کی ترویج میں معصوم پیشواؤں اور علماء و طلباء کے کردار پر روشنی ڈالی۔

15:55 - 2025/05/22









آپ کا تبصرہ