حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران/ دفتر مقام معظم رهبری کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین محمد محمدی گلپایگانی نے کہا: صدر مملکت کا نیویارک کا سفر بہت مبارک تھا جس نے پوری دنیا کے لیے دو واضح پیغام دئیے؛ اول ایران کی مظلومیت کا ثابت ہونا، دوم ایران کی طاقت۔
انہوں نے کہا: صدر محترم نے منطق، دلیل اور بلند آواز کے ساتھ اقوامِ متحدہ میں یہ ثابت کیا کہ ایران مذاکرات کر رہا تھا جبکہ دشمن نے اس پر حملہ کیا، ہم نے کبھی جنگ شروع نہیں کی۔
دفتر مقام معظم رهبری کے سربراہ نے مزید کہا: جیسا کہ صدر مملکت نے کہا کہ ہم جنگ پسند قوم نہیں ہیں لیکن اگر کسی نے ایران کے خلاف ناپاک ارادہ کیا تو وہ ہمارے قاطع ضرب سے روبرو ہوگا اور ہم کبھی زور یا طاقت کے سامنے تسلیم نہیں ہوں گے۔









آپ کا تبصرہ