۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
شهید سید حسن نصرالله

حوزہ/حوزہ علمیہ بقیۃ اللہ جلال پور ہندوستان نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللّٰہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ بقیۃ اللہ جلال پور ہندوستان نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللّٰہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔

تعزیت نامہ کا متن مندرجہ ذیل ہے:

انا للہ و انا الیہ راجعون

دنیا کی ہر قوم شہادت کو ایک کمال و مقام ممتاز شمار کرتی ہے، جس کی کم و بیش طلب ہر دیندار کو ہوتی ہے، کیونکہ یہ گناہوں کی مغفرت اور نجات اخروی کا بہترین وسیلہ ہے، لیکن خدا نے اس کو اپنے اختیار میں رکھا ہے اور اسے کس کس کا انتخاب کرنا ہے وہ بہتر جانتا ہے۔

لشکرِ اسلام کے علمبردار؛ حزب اللہ کے سید و سردار؛ کونوا لنا زیناً ولا تکونوا علینا شیناً کے سایے میں پرچم اہلبیت علیہم السّلام کے وارث؛ اپنے آباؤ اجداد کی سیرت کا مظہر؛ کوثر کی جیتی جاگتی تصویر حجۃ الاسلام والمسلمين علامہ سید حسن نصر اللہ رحمۃ اللہ علیہ کو عظیم قربانی و شہادت کیلئے منتخب کر لیا؛ وہ اس عظمت و بلندی کے ساتھ خدا کی بارگاہ میں جا پہنچے۔

آج ملت اسلامیہ آپ کے فراق میں غمزدہ و بے حال ہے؛ قوم وملت کا درد رکھنے والا اشک بار آنکھوں سے آپ کا متلاشی ہے، خدا قربانیوں اور شہادتوں کو رائیگاں نہیں کرتا ہے، بلکہ اس کا دنیا و آخرت میں بہترین اجر وجزا عطا کرتا ہے۔

ہم اس عظیم سانحے کے موقع پر اولاً حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت بابرکت میں اور رہبر معظم دام ظلہ العالی و دیگر مراجع کرام و آیات عظام و علمائے ذوی الاحترام اور تمام ہمدردان جہان اسلام و مسلمین کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں اور سید مقاومت کے بلندی درجات کیلئے دعا گو ہیں۔

خداوند عالم رہبر معظم دامت برکاتہ کا سایہ قائم و دائم رکھے۔ آمین

حوزہ علمیہ بقیۃ اللہ جلال پور ہندوستان میں سید مقاومت اور دیگر شہدائے لبنان کے ایصال ثواب کیلئے بروز ہفتہ رات میں قرآن خوانی اور تعزیتی اجلاس کے انعقاد سے شہداء کے بلندی درجات کیلئے دعائیں کی گئیں۔

حوزہ علمیہ بقیۃ اللہ جلال پور کا سید حسن نصر اللّٰہ کی شہادت پر تعزیتی پیغام

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .