۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
کراچی سے ایران جانے والی زائرین کی بس کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق

حوزہ/ زائرین کو کراچی سے ایران لے جانے والی قافلہ المرتجز کی بس کو نادرن بائی پاس کے قریب حادثہ 2 افراد جاں بحق 13 زخمی ہوگئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کراچی زائرین کو ایران جانے والے قافلہ المرتجز کی کی بس اور ٹرک میں نادرن بائی پاس کے قریب حادثہ، حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک خاتون اور بس ڈرائیور شامل ہیں جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

روڈ ایکسیڈنٹ میں ایک خاتون اور 1مردجاں بحق اور 12 افراد زخمی، زخمیوں میں 6 خواتین شامل ہیں جن کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں۔

1۔نام۔غلام علی ولد غلام قادرعمر تقریباً 25 سال زخمی
2۔نام۔مرید علی ولد مہابیر علی عمر ۔تقریباً 45 سال زخمی
3۔نام۔خورشید زوجہ مرید علی عمر تقریباً 45 سال زخمی
4۔نام۔ آ منہ دختر مرید علی عمر تقریباً 17 سال زخمی
5۔نام۔ اظہر مہدی ولد مرید علی عمر تقریباً 21 سال زخمی
6۔نام۔ نامعلوم ولد نامعلو م عمر تقریباً 45 سال زخمی سیریس کنڈیشن
7۔نام۔ نجمہ زوجہ تقی عمر تقریباً 62 سال زخمی
8۔نام۔ تقی ولد کرار حسین عمر تقریباً 70 سال زخمی
9۔نام۔سبیقہ عباس زوجہ حسین عباس عمر تقریباً 56 سال زخمی
10۔نام۔ رانا زیدی زوجہ رئیس حیدرعمر تقریباً 45 سال زخمی
11۔عالے رضا ولد اقبال رضاعمر تقریباً 50 سال زخمی
12۔نام شبانہ ولد رحیم عمر تقریباً 48 سال زخمی
13۔نام۔ نامعلوم عمر تقریباً 35 سال( فوت مرد)
14۔نام۔ نامعلوم عمر تقریباً 30 سال( فوت عورت)

تبصرہ ارسال

You are replying to: .