۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
News ID: 351600
12 اپریل 2018 - 17:30
جنوبی کشمیر میں ۴نوجوان جاں بحق

حوزه نیوز/ جنوبی کشمیر میں وانی محلہ کھڈونی کولگام میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے4 عام نوجوان جاں بحق اور 68 دیگر زخمی ہوگئے ۔

حوزه نیوز ایجنسی؛ جنوبی کشمیر میں وانی محلہ کھڈونی کولگام میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے۴  عام نوجوان جاں بحق اور ۶۸ دیگر زخمی ہوگئے ۔

 کھڈونی کے وانی محلہ بستی میں جنگجوؤں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر فسٹ آر آر، پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے گذشتہ رات قریب 11بجے آپریشن شروع کیا طرفین کے مابین باضابطہ طور پر مسلح تصادم کا آغاز ہوا۔ تاہم رات بھر کیلئے آپریشن ملتوی کیا گیا۔بدھ کی صبح سویرے ہی طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا کھڈونی کے ارد گرد قریب 5کلو میٹرکے احاطے میں موجود دیہات کے لوگ گھروں سے باہر آئے اور کھڈونی پہنچ کر مذکورہ بستی کی طرف جانے کی کوشش کی۔اس دوران فورسز نے ایک مکان کو آگ لگادی جس کیساتھ ایک دکان بھی جل گیا  فورسز نے آپریشن جلد جلدی ختم کرنے کیلئے 3مکانوں کو بارود سے اڑا کر زمین بوس کردیا۔لیکن بعد میں مکانوں کا ملبہ ہٹایا گیا تاہم کوئی لاش بر آمد نہیں کی گئی۔بلکہ جنگجو فرار ہوگئے تھے۔

سیکورٹی فورسز نے عوام کے خلاف آنسو گیس اور بندوقوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں چار بیگناه نوجوان جاں بحق جبکہ 68 دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے چند ایک کی صورتحال انتہائی تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔  سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت 28 سالہ سرجیل احمد شیخ  ولد عبدالحمیدساکن کھڈونی، سہیل احمد ڈار ولد بشیر احمد ڈار ساکن ریڈ ونی، 16 سالہ بلال احمد تانترے ولد نذیر احمد ساکن کوجر حال مشی پورہ ہاوورہ،، 16 سالہ فیصل الٰہی ولد غلام رسول ساکن ملہورہ شوپیان کی حیثیت سے کی گئی۔اس کارروائی میں مظاہرین پر بلٹ اور پیلٹ کی بارش کی گئی جس کے نتیجے میں 68افراد زخمی ہوئے۔جن میں سے 13افراد سرینگر کے تین اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔جبکہ زخمیوں میں 10اننت ناگ اسپتال میں،4کولگام میں،6بجبہاڑہ میںاور 35کو کیموہ اسپتال میں داخل کیا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .