۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
کشمیر

حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران کی انجمن ہلال احمر نے پاکستان کی جمعیت ہلال احمر اور ہندوستان کی ریڈ کراس کمیٹی کے نام دو الگ الگ خطوط ارسال کرکے کشمیری عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد کی فراہمی کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی انجمن ہلال احمر کے سربراہ علی اصغر پیوندی نے ان خطوط میں کہا ہے کہ کشمیر کے بحران اور وہاں کے تازہ ترین واقعات سے کشمیری باشندوں کے حالات کے تعلق سے کافی تشویش پائی جارہی ہے۔

ایران کی انجمن ہلال احمر کے سربراہ نے اپنے خطوط میں کہا ہے کہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی اس بین الاقوامی ادارے کے ایک رکن کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے حالات کے شکار کشمیری عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد پہنچانے کے لئے تیار ہے۔

حکومت ہندوستان نے گذشتہ پانچ اگست کو جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے وہاں سخت ترین بندشیں عائد کردیں اور وادی میں ابھی بھی کرفیو نافذ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .