حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران بھر میں مقدس مقامات، امام زادوں کے مقبروں، مساجد اور امامبارگاہوں میں امام حسین علیہ السلام کی تعلیم کردہ دعائے عرفہ کے معنوی اجتماعات منعقد ہوئے۔
دعائے عرفہ وہ عظیم اور روح بخش دعا ہے جو صحرائے عرفات میں نو ذی الحجہ کو وقوف اعظم یعنی وقوف عرفات میں آپ کی زبان مبارک سے جاری ہوئی تھی۔
مشہد مقدس میں حرم امام رضا علیہ السلام ،حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا ، امام بارگاہوں، اور دیگر مقدس مذہبی مقامات پر لاکھوں کی تعداد میں مومنین نے دعائے عرفہ کے پروگرام اور اجتماعات میں شرکت کی اور پروردگار عالم کے حضور راز ونیاز اور طلب مغفرت کی۔