۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
جمعیت العلما اثنا عشریہ کرگل

حوزہ/ملک کے دیگر مقامات کی طرح کرگل میں بھی کم (1st) اگست 2020 بروز سنیچر بمطابق 10 ذی الحجہ 1441 ہجری ہوگی ۔ لہذا عید قربان سنیچر کومنائی جائے گی۔ اور عید کی نماز جہاں جہاں ممکن ہو جماعت کے ساتھ ادا کی جائے اور جہاں ممکن نہ ہو تو فرادا بھی ادا کی جاسکتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جمعیت العلما اثنا عشریہ کرگل کا عید الاضحی و روز عرصہ کے حوالے سے کرگل کے مومنین کو لیٹر جاری کرتے ہوئے پیغام دیا ہے۔

پیغام کا متن اس طرح ہے؛

جمعیت العلما اثنا عشریہ کرگل کی جانب سے تمام مومنین کو یہ اطلاع دی جاتی ہے۔

کہ ملک کے دیگر مقامات کی طرح کرگل میں بھی کم (1st) اگست 2020 بروز سنیچر بمطابق 10 ذی الحجہ 1441 ہجری ہوگی ۔ لہذا عید قربان سنیچر کومنائی جائے گی۔ اور عید کی نماز جہاں جہاں ممکن ہو جماعت کے ساتھ ادا کی جائے اور جہاں ممکن نہ ہو تو فرادا بھی ادا کی جاسکتی ہے۔ اس دوران موئین سے گذارش ہے کل 9 ذی الحجہ 31 جولائی 2020ء بروز جمعه روز عرفہ کے دن دعای عرفہ پڑھنا نہ بولیں ۔ اور اس دوران خطہ کے مریضوں کے لیے خصوصی دعا کرنانہ بھولیں ساتھ ہی تمام مومنین سے التماس ہے کہ عید کے اس پر مسرت موقع پر پورے خط لداخ سمیت ملک کو دنیا میں امن وامان مظلومین و مستضعفین کی کامیابی نیز علمائے کرام اور مراجع عظام کے لئے دعا کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .