۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا سید حمید الحسن زیدی

حوزہ/ادارہ نے اس مختصر مدت میں مختلف دینی اور سماجی خدمات کے ذریعہ مومنین کے دلوں میں اپنی جگہ بنالی اور ان کے تعاون سے بچوں اور بچیوں کی ابتدائی دینی تعلیم سے لیکر اعلیٰ دینی تعلیمی مراکز دینی خدمات انجام دے رہے ہیں اس کے علاوہ نشر و اشاعت کا شعبہ بھی فعال ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مدیر الاسوۃ فاؤنڈیشن سیتاپور،حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید حمید الحسن زیدی نے ادارے الاسوۃ فاؤنڈیشن کی جانب سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ١١ذیقعدہ کی مبارک اور مسعود شب امام رؤف ثامن الائمہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی شب ہے تمام موالیان ولائے اہل بیت علیہم السلام کی خدمت میں ھدیہ تہنیت پیش کرتے ہوئے شکر پروردگار بجالاتے ہیں کہ آج سے آٹھ سال پہلے اسی مبارک شب میں بتاریخ 27 ستمبر بروز سنیچر شہر سیتاپور میں جشن امام رضا علیہ السلام کے انعقاداور ادارۂ الاسوہ کے قیام کی سعادت نصیب ہوئی۔ 

مولانا سید حمید الحسن زیدی نے کہا کہ خدا کا شکر ہے اس ادارہ نے اس مختصر مدت میں مختلف دینی اور سماجی خدمات کے ذریعہ مومنین کے دلوں میں اپنی جگہ بنالی اور ان کے تعاون سے بچوں اور بچیوں کی ابتدائی دینی تعلیم سے لیکر اعلیٰ دینی تعلیمی مراکز دینی خدمات انجام دے رہے ہیں اس کے علاوہ نشر و اشاعت کا شعبہ بھی فعال ہے جس کے ذریعہ تقریبا پچاس کتابیں یا کتابچہ شایع ہو چکے ہیں یا اشاعت کے لیے آمادہ ہیں خدا وند عالم سے دعاکرتے ہیں کہ آج کے بابرکت مولود مسعود کے صدقہ میں اس عالمی وبا کا خاتمہ فرمائے اور ایک بار پھر پہلے سے زیادہ آب وتاب کے ساتھ اپنے دین کی خدمت کی توفیق عطافرمائے۔

خدامات ادارہ پر ایک نظر
1-جامعۃ المصطفی الامامیہ(بچوں کی اعلیٰ تعلیم کےلیے) 
2-جامعہ ام الزہرا س (بچیوں کی اعلیٰ  تعلیم کے لیے)
3-شہراوربیرون شہرمکاتب امامیہ (کمسن نونہالان قوم کے لیے)
4-پچاس سے زیادہ دینی کتابوں کا ترجمہ اور اشاعت 
5-مختلف مواقع پرالاسوہ میگزین کی اشاعت 
6-مختلف مناسبتوں پر متنوع دینی پروگرام جیسے دعائے عرفہ زیارت عاشورہ ومجالس عزا وغیرہ
7-کرونا بیماری اور لاک ڈاؤن سے پہلے تک شہر کی جامع مسجد میں نماز جماعت اور بیان احکام 
8-مذہبی تاریخوں اور مناسبتوں کی نشاندہی کے ساتھ کلنڈر اور نقشۂ سحر وافطار اور پمفلٹس کی اشاعت 
9-طلاب جامعۃ المصطفی الامامیہ کے شہر اور بیرون شہر میں ایک مدت تک ہفتہ وار دینی کلاسز 
10-شہرو بیرون شہر میں علماء مبلغین ذاکرین نیز عالمات ذاکرات اور معلمات کے ذریعہ محافل و مجالس سے خطاب۔ 

آخر میں کہا کہ اس موقعہ پر شکر پرودگار کے بعد وہ تمام مومنین اور مومنات بھی نام بنام شکریہ کے حقدار ہیں جنھوں نے شہر یا بیرون شہر سے کسی طرح کا دامےدرمےقدمےسخنے تعاون کیا ہو اس بابرکت مولود مسعود کے صدقہ میں بارگاہ پروردگار میں دعا ہے کہ تمام معاونین کو اپنی عظیم بارگاہ سے اجر عظیم عطا فرمائے اور ان کے تمام مرحوم بزرگوں کو جوار امام رضا علیہ السلام میں جگہ عنایت فرمائے۔ 
             

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .