۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت اللہ سید یوسف طباطبائی نژاد

حوزہ/ شہر اصفہان کے امام جمعہ آیت اللہ سید یوسف طباطبائی نژاد نےکہا: علم دین حاصل کرنے کامقصد لوگوں کی خدمت کرنے کے سوا کچھ نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ سید یوسف طباطبائی نژاد نے گذشتہ روز اصفہان میں مسجد امام سجاد (علیہ السلام)میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے جانے والے طلاب کے درمیان گفتگو کرتے ہوئےانہیں حضرت علی اکبر(علیہ السلام)کےمیلاد کی مناسبت سے  مبارک باد پیش کرنے کے بعدکہا:پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ  وآلہ وسلم فرماتے ہیں: اگر کوئی شخص جوانی میں خدا کی عبادت کرے تو خدا اسے بڑھاپے میں اپنی حکمت و دانائی عطا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا:سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے جانے والے طلاب نہ صرف ایران اور تشیع کے لیے بلکہ وہ پوری دنیائے اسلام کے لیےعزت و سربلندی کا باعث ہیں۔شہر اصفہان کے امام جمعہ نے دینی مدارس اور یونیورسٹیوں  کے طلاب کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے جانے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا:ماہ شعبان کی دعاؤں میں آیا ہے کہ’’خدایا!میرے دل کو اپنی عبادت کے ذریعے آباد کر اور مجھے گناہ کے ذریعے ذلیل و رسوا نہ کر اور خدایا! میری قسمت میں فقراء اور حاجتمندوں کی مدد کو قرار دے‘‘۔

انہوں نے کہا:اس دعا کا آخری جملہ ان افراد کے لیے ہے جو سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کمر بستہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا:وہ طلاب جوسیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اپنے گھروں سے نکل پڑے ہیں۔وہ نہ  صرف ایران و تشیع بلکہ  دنیائے اسلام کے لیے عزت و سربلندی کا باعث ہیں۔

انہوں نے کہا:شیعہ علماء دوسروں کو نصیحت کرنے سے پہلے خود اس پر عمل کرتے ہیں۔

آیت اللہ سید طباطبائی نژاد نے کہا:طلاب کو اپنی تعلیم کے لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ علم دین حاصل کرنے کا مقصدلوگوں کی خدمت کے سوا کچھ نہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .