۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
آیت‌ الله احمد جنتی

حوزہ / گارڈین کونسل کے سیکرٹری جنرل نے کہا: علامہ طباطبائی جیسے بزرگان کی زندگی کے مطالعے کے بعد پتہ چلتا ہے کہ انسان کو علم و عمل کا پیکر ہونا چاہیے اور اس کی زندگی میں علم و عمل اور اخلاق میں پیشرفت ہونی چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی گارڈین کونسل کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ احمد جنتی نے گزشتہ روز اس کونسل کے اجلاس میں صاحب تفسیر المیزان آیت اللہ طباطبائی کی برسی کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: علامہ طباطبائی علم و عمل کا مظہر تھے اور ہر انسان کی زندگی میں علم و عمل دونوں ہونے چاہئیں۔

انہوں نے مفید و نافع علم کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: ہمارے اصلی معلم انبیاء اور ائمہ علیہم السلام ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے اصلی معلمین سے مفید علم سیکھیں اور اس راستے میں ترقی کرتے ہوئے انسانی کمال کی جانب بڑھیں۔

گارڈین کونسل کے جنرل سکریٹری نے کہا: انسان دنیا میں مختلف علوم حاصل کر سکتا ہے اور ان علوم کو حاصل کرنے والوں کو فوائد بھی حاصل ہوں گے لیکن جو علم انسان کو کمال تک پہنچا سکتا ہے وہ علم نافع اور مفید ہے۔

آیت اللہ جنتی نے علم کے تمام ابواب کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا: علم بغیر عمل کے بدبختی ہے اور اس علم کو حاصل کرنے کی تاکید کی گئی ہے جو علم مفید ہے اور مفید وہ علم ہے کہ جس کا سر چشمہ علم الہی ہو اور وہ دنیا میں انسانی مشکلات کو دور کرے اور آخرت میں انسان کو بلند مقامات تک پہنچا دے اور اس علم کو حاصل کرنےکے بعد انسان دنیا کی ہلاکتوں سے نجات حاصل کرے۔

انہوں نے جوان طلباء کو نصیحت کرتے ہوئے کہا: دینی علوم کو حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں تک اس کی نشر و اشاعت کی بھی جدوجہد کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .