۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
عباس باقری

حوزہ/ حوزۂ علمیہ نجف اشرف، عراق کے بزرگ عالمِ دین، فقیہ اہل بیت ع مرجعِ جہانِ تشیع حضرت آیت اللہ  العظمٰی سید محمد سعید الحکیم  طباطبائی رہ نے دار فانی کو الوداع کہا، آج ایسی عظیم ہستی کا دنیا سے اٹھ جانا عالمِ تشیع کا ایک عظیم نقصان ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید عباس باقری صدر آندھرا پردیش شیعہ علماء بورڈ و آراکین کی جانب سے آیت اللہ العظمٰی سید محمد سعید الحکیم طباطبائی کی خبر رحلت پر تعزیتی پیغام؛

بسم الله الرحمن الرحیم 
اناللہ واناالیہ راجعون 

عن الإمام الصادق (ع) :
"إذا مات العالم ثُلم في الإسلام ثَلمة لا يسدّها شيء إلى يوم القيامة" 
"جب کوئی عالم (باعمل) دنیا سے اٹھ جاتاہے تو دیوارِ اسلام میں ایک ایسا دراڈ پڑجاتا ہے جسے کوئی چیز پُر نہیں کر سکتی"

بمناسبت شھادت سید الساجدین زین العابدین حضرت امام علی بن الحسین ع وارثِ غم یوسفِ زہرا منتقمِ خونِ شہداء حضرت امام زمانہ عج اور تمام مومنین و مومنات کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہوئے۔ 
نہایت افسوس اور غم و اندوہ کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ حوزۂ علمیہ نجف اشرف، عراق کے بزرگ عالمِ دین، فقیہ اہل بیت ع مرجعِ جہانِ تشیع حضرت آیت اللہ  العظمٰی سید محمد سعید الحکیم  طباطبائی رہ نے دار فانی کو الوداع کہا،
 آج ایسی عظیم ہستی کا دنیا سے اٹھ جانا عالمِ تشیع کا ایک عظیم نقصان ہے۔
ہم ایسے غمناک موقع پر حضرت امام عصر عج، حوزاتِ علمیہ، مراجع تقلید، علمائے کرام اور تمام مومنین بالخصوص بیت معظم لہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔ 
خداوندِ کریم کی بارگاہ میں دعا ہے کہ روحِ مرحوم کو اعلیٰ علیین میں جگہ عطا فرمائے اور غم دیدہ متعلقین کو صبرِ جمیل و اجرِ جزیل عنایت فرمائے۔ 
آمین یارب العالمین بحق محمد آلہ الطاھرین‫.

شرکائے غم: صدر و اراکینِ آندھرا پردیش شیعہ علماء بورڈ
(سید عباس باقری)

تبصرہ ارسال

You are replying to: .