۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
سید اطہر حسین جعفری

حوزہ/ اربعین حسینی میں زائرین مظلوم کربلاؑ کی خدمات کے لئے کوشاں رہنا آپ کے وہ عظیم کارنامے ہیں جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا آپ اس دار فانی سے گزر جانا عالم تشیع کے لئے ایک عظیم نقصان جس کی تلافی شاید کبھی نہ ہوسکے۔

مولانا سید اطہر حسین جعفری، نمایندہ طلاب جموں نے حضرت آیۃ اللہ العظمی سید محمد سعید الحکیم طباطبائی کی خبر رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی۔

تعزت نامہ کا متن اس طرح ہے؛

انا للہ و انا الیه راجعون

مَوتُ العالِمِ مُصيبَةٌ لا تُجبَرُ و ثُلمَةٌ لا تُسَدُّ ، و هُوَ نَجمٌ طمِسَ ، و مَوتُ قَبيلَةٍ أيسَرُ مِن مَوتِ عالِمٍ
عالم کی موت ایک ایسی (عظیم) مصیبت ہے جو جبران ناپذیر ہے ایک ایسا خلا ہے جسے پُر نہیں کیا جا سکتا۔ 
فقیه زمانہ، مرجع کبیر، حضرت آیۃ اللہ العظمی سید محمد سعید الحکیم طباطبائی کی اچانک خبر رحلت سے عالم تشیع میں غم کا ماحول بن گیا ہے.
عالم تشیع کے لئے آپ کی خدمات خصوصا ھندوستان، پاکستان، افغانستان اور شبہ قارہ آفریقہ میں ناقابل فراموش ہیں، مومنین ھند وپاک سے آپ کی والہانہ محبت و الفت نے آپ کی جدائی کے فراق میں مزید اضافہ کر دیا ہے، اربعین حسینی میں زائرین مظلوم کربلاؑ کی خدمات کے لئے کوشاں رہنا آپ کے وہ عظیم کارنامے ہیں جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا آپ اس دار فانی سے گزر جانا عالم تشیع کے لئے ایک عظیم نقصان جس کی تلافی شاید کبھی نہ ہوسکے۔
میں اس مصیبت پر امام زمانہ (عج)، عالم تشیع، اہل خانہ اور خصوصا آپ کے بزرگ فرزند ارجمند آیۃ اللہ سید ریاض الحکیم کی خدمت میں تسلیت عرض کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ پروردگار اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
سید اطہر حسین جعفری
نمایندہ طلاب جموں

تبصرہ ارسال

You are replying to: .