حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مصری فٹبالر اور اسٹار کھلاڑی محمد صلاح نے اپنے آبائی علاقے میں کورونا کے لیے ایمرجنسی ہسپتال قائم کردیا۔
معروف انگلش کلب لیورپول کے اسٹار کھلاڑی محمد صلاح کے فنڈ سے مصر میں انکے آبائی علاقے میں کورونا کے مریضوں کے لیے ایمرجسنی ہسپتال قایم کیا گیا ہے۔
انکے آبائی سٹی نجریج کے مئیر نے ہسپتال کو ۲۸ ساله اسٹار کھلاڑی کی سخاوت کا ثبوت قرار دیا۔
ماهر شتیه، کا کہنا تھا کہ محمد صلاح، نے ہسپتال کے تمام اخراجات ادا کردیے ہیں جس پر ۲۵۰ ملین مصری پونڈ لاگت آئی ہے۔
ٹیلی ویژن پر گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ اس علاقے کو ہسپتال کی اشد ضرورت تھی۔
نجریج کی آبادی ۲۰ هزار پر مشتمل ہے اور مصر جہاں کورونا مثبت کیسز کی تعداد ۷۴ هزار ہوچکی ہے اور اب تک ۳ هزار ۲۰۰ اموات ہوچکی ہیں۔