۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آیت الله بشیر نجفی
آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی کا کرونا وائرس سے مقابلہ کرنے والے رضاکاروں کے نام پیغام

حوزہ / نجف اشرف کے مرجع  آیت اللہ بشیر حسین نجفی نے واجب شرعی کی انجام دہی میں کئے جانے والے رضاکاروں کے اقدامات جیسے کرونا کے متاثرین کی قبروں کی تیاری  اور ان کے غسل و کفن کی انجام دہی کو جہاد قرار دیتے ہوئے کہا: "ان کے بارے میں کم از کم جو کہا جا سکتا ہے وہ یہ ہے کہ وہ جہاد بالنفس کا فریضہ انجام دے رہے ہیں" ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف کے مرجع آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے واجب شرعی کی انجام دہی میں کئے جانے والے رضاکاروں کے اقدامات جیسے کرونا کے متاثرین کی قبروں کی تیاری اور ان کے غسل و کفن کی انجام دہی کو جہاد قرار دیتے ہوئے کہا: "ان کے بارے میں کم از کم جو کہا جا سکتا ہے وہ یہ ہے کہ وہ جہاد بالنفس کا فریضہ انجام دے رہے ہیں" ۔

ان کے استفتاء  کا متن درج ذیل ہے:

(سوال):

السلام علیکم و رحمة الله و برکاته

عراقی رضاکار،جنہوں نے مذہبی حمیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطرے کے میدان کی طرف قدم بڑھایا ، انہوں نے صحرا ئی علاقوں میں اور شہری مراکز سے دور  کرونا وائرس کے متاثرین کے لئے قبرستان کا انتظام کیا اور وہاں کرونا سے مرنے والوں کے لئے غسال خانہ اور نماز خانے تعمیر کئے۔ زمین کو ہموار کیا اور قبروں کو اسلامی اور طبی معیار کے مطابق کھود کر کفن و دفن کو یقینی بنایا۔ان بہادر اور بے لوث قومی ہیروز کے بارے میں جنابعالی کی کیا نظر ہے؟

(جواب):

بسمه سبحانه

ہم سب سے پہلے "امام علی(علیہ السلام) جنگی بریگیڈ" گروپ اور ان کے معاونین اور ان کی طرح جو افراد یہ عظیم اقدامات بجا لا رہے ہیں ان کے اس عمل کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

بلاشبہ اس طرح کے اقدامات  جو قربۃً الی اللہ کی نیت کے ساتھ انجام پاتے ہیں یقینا جہاد بالنفس شمار ہوتے ہیں اور اسی طرح یہ اقدامات مومنین اور ملک کے دوسرے افراد کے لئے گویا احترام کا اظہار کرنا ہے۔ ان کے بارے میں کم از کم جو کہا جا سکتا ہے وہ یہ ہے کہ وہ جہاد بالنفس کا فریضہ انجام دے رہے ہیں ۔ اور انہوں نے کرونا سے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

کرونا وائرس اس امت کی بداعمالیوں کا نتیجہ اور ایک قسم کا عذاب ہے۔

یہ گرانقدر مجاہدین پوری عزت و  احترام کے مستحق ہیں۔ اللہ تعالٰی انہیں نیک اعمال کا بہترین بدلہ دے اور انہیں اس زمانہ کی آفات سے محفوظ رکھے کہ کرونا وائرس ان میں سے ایک ہے ۔

خداوندا! ان کے اعمال کو قبول فرما اور اس وطن میں ان جیسے افراد میں اضافہ فرما۔

والسلام۔

۷ ذی القعده،  ۱۴۴۱  هـ ق

دفتر آیت الله بشیر نجفی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .