آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی
-
پاکستان آرمی کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے ملاقات
حوزہ/ مرجع عالی قدر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفترنجف اشرف میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے اپنی نصیحتوں میں فرمایا کہ حکومت پاکستان کا عراق کے ساتھ اقتصادی تعاون قائم کرنا اور موجودہ تعلقات کو فروغ دینا اولین مقصد ہونا چاہئے۔
-
آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیرحسین نجفی کا کوئٹہ میں ہزارہ قوم کے مؤمنین کے نام تعزیتی پیغام
حوزہ/مرجع مسلمین و جہان تشیع نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس ملک میں رہنے والے ہر شہری کو امن و امان فراہم کرے اور اس طرح عملی اقدام کرے کہ شہریوں کو احساس ہو کہ حکومت اور حکومتی ادارے زبان خرچیوں سے ہٹ کر اپنے شہریوں کی حفاظت میں عملی اقدام پر یقین بھی رکھتے ہیں۔
-
آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی کا کرونا وائرس سے مقابلہ کرنے والے رضاکاروں کے نام پیغام
حوزہ / نجف اشرف کے مرجع آیت اللہ بشیر حسین نجفی نے واجب شرعی کی انجام دہی میں کئے جانے والے رضاکاروں کے اقدامات جیسے کرونا کے متاثرین کی قبروں کی تیاری اور ان کے غسل و کفن کی انجام دہی کو جہاد قرار دیتے ہوئے کہا: "ان کے بارے میں کم از کم جو کہا جا سکتا ہے وہ یہ ہے کہ وہ جہاد بالنفس کا فریضہ انجام دے رہے ہیں" ۔