۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
شهاب مرادی
امام رضا(علیہ السلام) جودو سخاوت کے دریائے بے کراں تھے۔

حوزہ/حجۃ الاسلام والمسلمین شاہ مرادی نے حرم امام رضا علیہ السّلام میں امام رضا علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے جشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام رضا علیہ السلام کی خصوصیات میں سے ایک یہ ہے کہ آپ بہت زیادہ مہربان تھے اور اپنے شیعوں کا بہت زیادہ احترام کرتے تھے۔جب آپ کے گھر میں کوئی مہمان آتا تو آپ خود مہمان کی خاطر مدارت کرتے اور اسے بہت زیادہ احترام دیتے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمین شاہ مرادی نے حرم امام رضا علیہ السّلام میں امام رضا علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے جشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام رضا علیہ السلام کی خصوصیات میں سے ایک یہ ہے کہ آپ بہت زیادہ مہربان تھے اور اپنے شیعوں کا بہت زیادہ احترام کرتے تھے۔جب آپ کے گھر میں کوئی مہمان آتا تو آپ خود مہمان کی خاطر مدارت کرتے اور اسے بہت زیادہ احترام دیتے۔

حرم امام رضا علیہ السّلام کے خطیب نے کہا: آپ اپنے شیعوں کو بڑے اچھے الفاظ میں پکارتے اور خدا سے ان کی عافیت اور نیک انجام کی درخواست کرتے۔

انہون نے حرم امام رضا علیہ السلام میں دعا کرنے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امام رضا علیہ السلام اور دیگر ائمہ سے دعا کی درخواست کا مطلب یہ ہے کہ وہ روئے زمین پر خدا کے فیض کا واسطہ ہیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مرادی نے کہا: حرم امام رضا علیہ السلام میں انسان کی دعا جلدی قبول ہوتی ہےپس اس جگہ اپنے دوستوں حتی کہ ان افراد کے لیے بھی دعا کرنا چاہئے جو گناہ اور معصیت میں گرفتار ہیں تاکہ خداوند عالم ان کی نجات کا رستہ ہموار کرے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .