جمعرات 5 جون 2025 - 22:42
روز عرفہ؛ توبہ و دعا کے لئے بہترین موقع

حوزہ/مدرسہ علمیہ خواہران شہر برازجان کی معاون تعلیم، محترمہ اکرم خزاعی نے روز عرفہ کو اسلامی تاریخ کا نہایت فضیلت والا دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن توبہ، دعا اور قربِ الٰہی کا نادر موقع فراہم کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ علمیہ خواہران شہر برازجان کی معاون تعلیم، محترمہ اکرم خزاعی نے روز عرفہ کو اسلامی تاریخ کا نہایت فضیلت والا دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن توبہ، دعا اور قربِ الٰہی کا نادر موقع فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے حوزہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روز عرفہ کو احادیث میں بخشش و دعا کی قبولیت کے دن کے طور پر یاد کیا گیا ہے، اور یہ دن درِ رحمت کے کھلنے کا دن ہے۔ انہوں نے سیرت معصومین علیہم‌ السلام میں عرفہ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ اس دن انسان اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگ سکتا ہے اور دعا کی قبولیت کے سب سے قریب تر ہوتا ہے۔

محترمہ خزاعی نے اعمالِ عرفہ کا تذکرہ کرتے ہوئے غسل، زیارت سید الشہداء علیہ‌ السلام، دو رکعت نماز اور روزہ رکھنے کو اس دن کے اہم اعمال میں شمار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اعمال بندے کو روحانی طور پر پاکیزہ بناتے ہیں اور اللہ کے قریب کرتے ہیں۔

انہوں نے مناسکِ حج میں وقوف عرفات کو حج کا قلب قرار دیا اور کہا کہ بغیر وقوف، حج مکمل نہیں ہوتا۔ حاجی اس دن عرفات کے میدان میں دعا و مناجات میں مشغول ہوتے ہیں۔

انہوں نے غیر حاجیوں کو بھی اس دن کی برکتوں سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی اور کہا کہ عرفہ صرف حاجیوں کا نہیں، بلکہ ہر مومن کے لیے خدا کی طرف رجوع کا دن ہے۔

دعائے عرفہ امام حسین علیہ‌ السلام کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے اسے عرفانی اور اجتماعی مضامین سے بھرپور قرار دیا اور کہا کہ یہ دعا معرفتِ الٰہی، توحید، عدل، تعاون اور بندوں میں ہم آہنگی کا درس دیتی ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا: "روز عرفہ کو ضائع نہ کریں، دعائے عرفہ میں تدبر کریں اور اللہ کی معرفت حاصل کرنے کی کوشش کریں، یہ دن آپ کی زندگی کا رخ بدل سکتا ہے۔"

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha