۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حرم مطہر حضرت معصومہ (س) قم میں ایام فاطمیہ کی مجالس کا انعقاد

حوزہ/ حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیہا میں شھادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت بین الاقوامی دفتر شعبہ اردو کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی تین روزہ مجالس کا انعقاد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قم/ حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیہا میں شھادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت بین الاقوامی دفتر شعبہ اردو کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی تین روزہ مجالس کا انعقاد ہوا ۔

مجالس سے خطاب حجت الاسلام مولانا سید ضیغم الرضوی نے کیا جب کہ پاکستان سے تشریف لائے مھمان نوحہ خوان اور شعراء بجناب میر حسن میر ، جناب شاھد بلتستانی جناب علی صفدر ، جناب میر تکلم میر ، جناب میر سجاد، جناب قسیم زیدی جناب حسنین عباس، جناب حر حسین اور ادارہ ترویج سوز خوانی نے کریمہ اہلبیت بیبی کی بارگاہ میں اپنے اشعار اور نوحوں اور مرثیوں کے ذریعے کریمہ اہلبیت بیبی معصومہ سلام اللہ علیہا کی بارگاہ میں جناب سیدہ زہرا علیہا السلام کا پرسہ پیش کیا ۔

نظامت کی ذمہ داری جناب شفیع حیدر رضوی بھیکپوری نے انجام دی۔ مجالس عزاء میں دنیا کی مختلف ممالک ۔ پاکستان ۔ ھندوستان ، امریکہ ، انگلینڈ ۔ متحدہ عرب امارات ، افریکا سمیت مختلف ممالک کے زائرین اور مجاورین نے شرکت کی ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .