بدھ 1 اکتوبر 2025 - 15:30
علمی مباحث میں "احترام متقابل" اور "جدال احسن" کی رعایت ضروری ہے

حوزہ / حضرت آیت اللہ سبحانی نے مرحوم علامہ مجلسی رحمۃ اللہ کی مثال دیتے ہوئے جنہوں نے اپنی ایک تصنیف کو چار سو افراد کے تعاون سے مکمل کیا تھا، کہا: علمی مباحث میں "احترام متقابل" اور "جدال احسن" کی رعایت ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حضرت آیت اللہ حاج شیخ جعفر سبحانی نے باقرالعلوم (ع) ریسرچ انسٹی ٹیوٹ قم میں علمی میگزین "امت و تمدن" کی رونمائی کے موقع پر، جو امت اسلامی کے محور اور شیعہ و اہل سنت علما کی شراکت سے شائع ہوتا ہے، اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا: علمی مباحث میں "احترام متقابل" اور "جدال احسن" کی پابندی ہونی چاہیے۔

انہوں نے آیہ شریفہ *وَجَادِلْهُم بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ* کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: مبانی و منابع سے دستبرداری "جدال غیر احسن" ہے۔

علمی مباحث میں "احترام متقابل" اور "جدال احسن" کی رعایت ضروری ہے

اس مرجع تقلید نے مرحوم آیت اللہ بروجردی رحمۃ اللہ کے زمانے میں دارالتقریب کے کامیاب تجربے کی یاد دہانی کرائی کہ انہوں نے اپنے مبانی کو محفوظ رکھتے ہوئے اس مرکز کی مالی و معنوی حمایت کی تھی۔

حضرت آیت اللہ سبحانی نے مزید کہا: اجتماعی کام میں زیادہ برکت اور کم نقص پایا جاتا ہے اور وہ یقینا انفرادی کام سے بہتر ہے۔ انہوں نے علامہ مجلسی رحمۃ اللہ کی مثال دیتے ہوئے کہا: انہوں نے اپنی ایک تصنیف چار سو افراد کی مدد سے تیار کی تھی جو اجتماعی کام کی برکت کا مظہر ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha