حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شہادت جانسوز امام محمد باقر علیہ سلام کی مناسبت سے جامع مسجد حضرت زہرأ سلام علیہا کراچی میں مجلس منعقد ہوٸی جس سے خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ وجماعت مولانا عاشق حسین ولایتی نے امام باقر علیہ السلام کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کی طرف اشارہ کیا۔
مولانا موصوف نے کہا کہ امام نے کمسنی کے عالم سے ہی مصیبتوں کا سامنا کیا اور کربلا کے اس عظیم سانحہ کا مشاہدہ کیا۔ امام وہ مظلوم اور مبارز ترین ہستی ہیں جس نے تاریخ کے دو بدکردار خاندانوں کے ظالم ترین زمانوں میں مبارزہ کیا۔ امام نے بنو امیہ جو سفاک ترین نسل تھی انکا بھی مقابلہ کیا اور بنو عباس جو مکاری میں مصداق کامل تھے ان کا مقابلہ کیا۔
مولانا نے مزید بیان کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ امام کے القابات مشہور میں سے ایک لقب باقرالعلوم ہے یعنی وہ ہستی جس نے علم کو شگاف کیا۔ جس نے بنو امیہ کے تیار کردہ دین کو جڑوں سے اکھاڑ کر امت رسول خدا(ص) کے ذہنوں میں راہ رسول خدا(ص) و راہ قرآن و دین کو ترویج فرمایا۔