۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
كتائب حزب الله في العراق

حوزہ / مقاومت اسلامی عراق نے طوفان الاقصی آپریشن کی سالگرہ کے موقع پر تمام اسلامی مقاومتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: اگر جنگ طول پکڑتی ہے تو پھر سب تیار رہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حزب اللہ کے بریگیڈز، مقاومت اسلامی عراق نے طوفان الاقصی آپریشن کی سالگرہ کے موقع پر تمام اسلامی مقاومتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: اگر جنگ طول پکڑتی ہے تو پھر سب تیار رہیں۔

مقاومت اسلامی نے اپنے بیان میں کہا: خبیث امریکہ اور اس سے وابستہ مغربی ممالک کی براہ راست اور مؤثر شرکت، اردن اور سعودی حکومت اپنے وہابی اداروں کے ساتھ اور اماراتی حکومت کی حمایت سے دشمن کے محاذ میں ہر طرح کی خباثت، بربریت اور جرائم، انسانی تصور سے کہیں بڑھ کر، مجسم ہو چکے ہیں۔

حزب اللہ عراق نے مزید کہا: ان کے اقدامات امت کی یادداشت میں نقش ہو رہے ہیں اور یہ ایسا غصے اور انتقام کا آتش فشاں پیدا کریں گے جسے پھر یہ روک نہیں سکیں گے۔

اس گروپ نے آخر میں کہا: ہم یہودیوں اور صیہونیوں سے کہتے ہیں کہ اس سرزمین پر تمہاری کوئی جگہ نہیں ہے کیونکہ تمہاری حتمی تباہی بہت قریب ہے اور ہم (بہت جلد) اللہ تعالیٰ کی مدد سے مسجد الاقصی کی جانب سفر کے لیے روانہ ہوں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .