ہفتہ 19 جولائی 2025 - 15:09
ایرانی خاتون عالمہ؛ صیہونی جرائم پر خاموشی دنیا کے ضمیر پر سوالیہ نشان ہے

حوزہ / محترمہ زہرا بحرکاظمی،مدیر مدرسہ علمیہ الزہراء(س) کلاردشت نے کہا: ہم ایسے دور میں ہیں جب عالم اسلام صیہونی حکومت کی شرارتوں اور ہولناک جرائم میں مبتلا ہے اور دنیا کے لوگ ان جرائم کے تماشائی ہیں۔ دشمن شناسی ہر مؤمن مسلمان کی قطعی، شرعی اور عقلی ذمہ داری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی ساری کے مطابق، مدیر مدرسہ علمیہ الزہراء (س) کلاردشت محترمہ زہرا بحرکاظمی نے ماہِ محرم الحرام کے سلسلہ میں منعقدہ خواتین کے ضلعی اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہا: ہم ایسے دور میں ہیں جب عالم اسلام صیہونی حکومت کی شرارتوں اور ہولناک جرائم میں مبتلا ہے اور دنیا کے لوگ ان جرائم کے تماشائی ہیں۔ دشمن شناسی ہر مؤمن مسلمان کی قطعی، شرعی اور عقلی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مزید کہا: صیہونی حکومت کی نظریاتی ماہیت کے پیش نظر اس حکومت کی حقیقت یہود کی حقیقت کو سمجھے بغیر ممکن نہیں۔ قرآن کریم کی آیات کا مطالعہ یہود کے دین یا قوم کی حقیقت کو پہچاننے کا سب سے اہم اور معتبر ذریعہ ہے۔

مدیر مدرسہ خواہران کلاردشت نے یہود کی ایک صفت کو شبہہ اندازی اور میڈیا وار قرار دیتے ہوئے کہا: سورہ آل عمران کی آیت 72 کے مطابق اہلِ کتاب جو زیادہ تر یہود تھے، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں مسلمانوں کے عقیدے میں شبہ ڈالنے کے لیے نئی چالیں چلتے تھے جیسے صبح ایمان لانا اور پھر دوبارہ ایمان سے پلٹ جانا تاکہ مسلمانوں کے دلوں میں شک پیدا ہو۔

محترمہ بحرکاظمی نے آیاتِ قرآن کا حوالہ دیتے ہوئے یہود کو بنیادی طور پر بزدل قرار دیا اور کہا: یہود وہ قوم ہیں جو ہمیشہ خداوند اور انبیاء الٰہی کی لعنت کا نشانہ رہے ہیں لہٰذا مؤمنین کو اس قوم سے دوستی اور قربت سے پرہیز کرنا چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha