جمعرات 9 اکتوبر 2025 - 14:05
طوفان الاقصی نے تاریخ کا رخ موڑ دیا، دشمن کے تمام منصوبے خاک میں مل گئے

حوزہ/ کرمان میں نمائندۂ مجلسِ خبرگانِ رهبری آیت اللہ شیخ بہائی نے سید حسن نصراللہؒ اور شہدائے طوفانِ الاقصی کی برسی پر کہا کہ یہ آپریشن تاریخ کا ایسا نقطۂ عطف ہے جس نے خطے پر دشمن کے غلبے کے تمام منصوبے ناکام بنا دیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس خبرگان رہبری میں کرمان کے عوام کے نمائندے آیت اللہ شیخ بہائی نے صوبے کے حوزہ علمیۂ خواہران کے زیر اہتمام منعقدہ درسِ اخلاق میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طوفان الاقصی کی کارروائی نے صرف ایک فوجی آپریشن نہیں بلکہ خطے کی تقدیر بدلنے والا تاریخی موڑ پیدا کیا۔

انہوں نے اپنے درس میں علمِ بدیع کے فن "براعتِ استہلال" پر گفتگو کرتے ہوئے امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کے نہج البلاغہ کے خط ۳۱ کی مثال پیش کی اور فرمایا کہ امامؑ نے دنیا کی ناپائیداری اور فریب کاری کو بیان کر کے آغاز ہی میں انسان کو زہد و آخرت اندیشی کی طرف متوجہ کیا۔

آیت اللہ شیخ بہائی نے مزید وضاحت کی کہ جب انسان معرفت کے اس درجے تک پہنچتا ہے کہ دوسروں کی مصیبت کو اپنی مصیبت سمجھے تو وہ سماجی و دینی ذمہ داریوں کو پوری سنجیدگی سے انجام دیتا ہے۔

انہوں نے حضرت امیرالمؤمنینؑ کی نصیحتوں میں "تقوائے الٰہی"، "قلب کی آبادی ذکرِ خدا سے"، اور "ریسمانِ الٰہی سے تمسک" کو مرکزی پیغام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ذکر صرف زبان سے تسبیح کہنا نہیں بلکہ نعمتوں کو خدا کی رضا میں استعمال کرنا حقیقی ذکر ہے۔

آخر میں آیت اللہ شیخ بہائی نے سید حسن نصراللہؒ اور طوفان الاقصی کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ: "یہ آپریشن تاریخ کو دو حصوں میں تقسیم کر گیا — ایک طوفان الاقصی سے پہلے کا زمانہ، اور ایک اس کے بعد کا۔ دشمن آج تک اپنی شکست کا ازالہ نہیں کر کا۔"

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha