بدھ 14 مئی 2025 - 18:05
حزب اللہ لبنانی عوام کے رنج و غم سے وجود میں آئی: لبنانی رکن پارلیمنٹ حسن فضل اللہ

حوزہ/ لبنانی رکن پارلیمنٹ اور حزب اللہ سے وابستہ نمائندے حسن فضل اللہ نے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنانی عوام کے مصائب و رنج و غم سے جنم لینے والی ایک عوامی تحریک ہے، جس نے وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی رکن پارلیمنٹ اور حزب اللہ سے وابستہ نمائندے حسن فضل اللہ نے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنانی عوام کے مصائب و رنج و غم سے جنم لینے والی ایک عوامی تحریک ہے، جس نے وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ لبنان پر اسرائیلی جارحیت ہمیشہ امریکہ کی حمایت سے ہوئی اور یہ مظالم آج بھی جاری ہیں۔

حسن فضل اللہ نے مزید کہا: "حزب اللہ نے نہ صرف وطن کا دفاع کیا بلکہ امریکہ کی ظالمانہ پالیسیوں کے ستائے ہوئے مظلوموں کی حمایت میں قربانیاں دیں۔"

ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کو لبنانی عوام کی ایک بڑی تعداد اپنا نمائندہ منتخب کرتی ہے، کیونکہ وہ اپنے قومی مفادات کا تحفظ اسی جماعت کے سپرد کرتے ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ حزب اللہ آئین اور ملکی قوانین کے مطابق کام کرتی ہے، اور اسے اس کی دیانتداری، شفاف کردار اور بدعنوانی سے جنگ کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔

فضل اللہ نے حالیہ اسرائیلی جارحیت کو لبنان میں پیش آنے والی تباہی کا ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ یہ سب کچھ پانچ رکنی بین الاقوامی کمیٹی کی آنکھوں کے سامنے ہو رہا ہے، لیکن اس کے باوجود اسرائیلی مظالم جاری ہیں۔

لبنانی رکن پارلیمنٹ نے حزب اللہ پر سونے کی اسمگلنگ کے الزام کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ متعلقہ حکومتی ادارے اس کیس کی تفصیلات عوام کے سامنے لائیں۔

انہوں نے مزید کہا: "ہم ہوائی اڈے کی سیکیورٹی کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں اور قانون کی یکساں عملداری کے قائل ہیں۔ ہم نے ہوائی اڈے کے تحفظ اور امن کو یقینی بنانے کے لیے سرکاری سیکیورٹی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے۔"

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha