۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
برگزاری مجالس عزای حسینی در نیجریه

حوزہ/ اس سال محرم الاحرام کے موقع پر حرم حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے افریقی ملک نائجیریا میں مجالس عزا کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محرم الحرام کے موقع پر حرم حضرت عباس علیہ السلام کے فکری اور ثقافتی امور کے شعبہ نے نائیجیریا کے شہر نصراوة میں واقع مدرسہ امام صادق(ع) میں مجالس سید الشہدا کا اہتمام کیا۔

حرم حضرت عباس علیہ السلام سے متصل افریقی مطالعاتی مرکز کے ڈائریکٹر شیخ سعد ستار الشمری نے کہا: ان مجالس میں محبین اہل بیت علیہم السلام کی ایک بڑی تعدادموجود تھی اور اس مرکز کے مبلغ شیخ ابراہیم موسیٰ نے مجالس عزائے سید الشہدا (ع) کے انعقاد کی اہمیت کو بیان کیا اور کہا کہ ان مجالس سے مسلمانوں کو فکری، عقیدتی اور روحانی غذا فراہم ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: یہ مرکز مختلف افریقی ممالک میں مبلغین کے تعاون اور ہم آہنگی سے مجالس عزا کا اہتمام کرتا ہے تاکہ امام حسین علیہ السلام کی مظلومیت سے لوگ آگاہ ہو سکیں اور شعائر عبادات کو زندہ کیا جا سکے۔

الشمری نے مزید کہا: اس مرکز کے قائم کردہ پروگرام اور منصوبے، حرم حضرت عباس علیہ السلام کے متولی حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد صافی کے مشورے اور حکم پر تیار کئے جاتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .